پاکستان کی معروف گلوکارہ صنم ماروی نے تیسرے شوہر سے بھی علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ جس کے بعد لاہور کی مقامی عدالت نے گلوکارہ صنم ماروی کو خلع کی ڈگری 7 جولائی کو جاری کردی تھی-
تاہم عدالت کی جانب سے باقاعدہ طور پر کاغذات 18 جولائی کو جاری کیے گئے ہیں۔
صنم ماروی نے حبیب قریشی سے خفیہ طور پر نکاح کیا تھا جس کے بعد یہ صنم ماروی کے تیسرے شوہر بن گئے تھے۔
دوسری جانب سے صنم ماروی نے علیحدگی کے معاملے پر اپنا مؤقف دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں 1 شادی کروں یا 4 میری مرضی ہے۔
صنم ماروی نے اس سے قبل دوسرے شوہر حامد علی بہلوال سے تشدد کا الزام لگا کر خلع لی تھی، دوسرے شوہر سے ان کے 3 بچے بھی ہیں۔ جبکہ گلوکارہ کی سب سے پہلی شادی آفتاب احمد سے ہوئی تھی جن کا 2009ء میں کراچی میں قتل ہو گیا تھا۔