عجیب و غریب سمندری مخلوق نے لوگوں کو حیرت اور خوف میں مبتلا کردیا٬ کیکڑا کھانے کی ویڈیو وائرل

اُردو وائر  |  Jul 24, 2023

ایک سمندری مخلوق نے دنیا بھر کو حیران کردیا ہے اور اس عجیب وغریب سمندری مخلوق کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے-

یہ سمندری مخلوق اس حد تک خطرناک ہے کہ کیکڑے تک کو نگل گئی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین اس کا موازنہ کالے گو سے کر رہے ہیں-

سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل سے وائرل ہوتی اس ویڈیو کے مناظر خوفزدہ کردینے والے ہیں- ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیکڑا ایک ایسے سیاہ رنگ کے مادے کے قریب سے گزر رہا ہوتا ہے جو بظاہر بےجان معلوم ہوتا ہے لیکن جیسے ہی کیکڑا قریب سے گزرنے لگتا ہے تو یہ مخلوق اسے دبوچ لیتی ہے اور کھانے لگتی ہے-

واضح رہے کہ اس ویڈیو کے ویوز کی تعداد میں اب بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ یہ ویڈیو پرانی ہے جو انٹرنیٹ پر 2021 میں پوسٹ کی گئی تھی-

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More