پاکستان کی معروف سیاستدان اور موجودہ استحکامِ پاکستان پارٹی کی مرکزی ترجمان ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں اور آئے روز کسی نہ کسی حوالے سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں-
اب ایک مرتبہ پھر اپنے نئے اور حیران کن انکشاف کی بدولت خبروں میں آگئی ہیں- حال ہی میں فردوس عاشق اعوان نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم یوٹیوب کے لیے دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ جب ان کی شادی ہوئی تو انہیں تحفے میں 200 تولہ سونا دیا گیا-
فردوس عاشق اعوان کے مطابق انہیں 100 تولہ سونا اپنے والدی کی جانب سے ملا جبکہ 100 تولہ سونا ہی سسرال کی جانب سے بھی بطورِ تحفہ دیا گیا-
فردوس عاشق اعوان نے اس دوران ایک اور حیران کن انکشاف یہ بھی کیا کہ جب ان کی بہن کی شادی ہوئی تو دلہن کے ساتھ جو بھینسیں بھیجی گئیں ان کے پاؤں میں بھی سونے کے کنگن پہنائے گئے-
تاہم فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے سونا پہنا پسند نہیں ہے اس لیے میں سونا نہیں پہنتی- لیکن ہماری یہ خاندانی روایت ہے کہ بیٹی کو اس کی شادی پر بھاری مقدار میں سونا تحفے میں دیا جاتا ہے-