برطانیہ میں ایک 42 سالہ بیٹے کو اس وقت جیل جانا پڑگیا جب پولیس پر انکشاف ہوا کہ اس نے بینک اسٹاف کو فون کالز کے دوران اپنی مرحومہ والدہ کی آواز نکال کر اپنے والد کے بینک اکاؤنٹ سے ہزاروں پاؤنڈ کسی دوسرے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کروا لیے ہیں۔
پولیس تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ ڈینئیل کوٹبرٹ نامی شخص نے 14 ماہ کے دوران فراڈ کرتے ہوئے اپنی والدہ کے انتقال کے چند ماہ بعد اپنے والد کے 56 ہزار پاؤنڈ کی خطیر رقم والدین کے بینک اکاؤنٹ سے خود کو والد اور والدہ ظاہر کرکے ہتھیالیے۔
بینک کی جانب سے ریکارڈ شدہ آڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ یہ شخص کیسے سیکورٹی کے حوالے سے پوچھے گئے تمام سوالات کے درست جوابات دے رہا ہے-
اس شخص نے اس فراڈ کے ذریعے نہ صرف اپنے والد کے اکاؤنٹ کو مکمل طور پر خالی کیا بلکہ ان کے نام پر کئی قرضے بھی لیے- یہاں تک کہ انہیں اپنے ذاتی مکان سے بھی محروم کر ڈالا-
والد کو جب تک صورتحال پتہ چلی اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی اور ان کے پاس سوائے افسوس کے اور کچھ نہیں بچا تھا-