میری پوری زندگی عمر کے لیے تھی اور٬ زرین نے عمر شریف کے انتقال اور اولاد نہ ہونے سے متعلق کیا کہا؟

اُردو وائر  |  Jul 21, 2023

عمر شریف نہ صرف پاکستان کے نہیں بلکہ ہندوستان کے بھی لیجنڈ ہیں۔ ان کی کامیڈی عمر بھر زندہ رہے گی اور ان کے لطیفوں کو لاکھوں مزاح نگاروں نے کاپی کیا ہے۔ وہ ایک سال قبل اس دنیا سے رخصت ہو گئے تھے جس پر ان کے مداح غمزدہ ہو کر رہ گئے تھے۔

عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر شریف آخری لمحات میں ان کے ساتھ تھیں۔ وہ ان کے آخری لمحات میں بھی ان کے ساتھ رہیں اور وہ ہمیشہ اس کے بارے میں بات کرتی نظر آتی تھیں۔

حال ہی میں زرین عمر شریف نے ندا یاسر کے شو میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ عمر کے انتقال کے بعد ان کی زندگی کیسے بدل گئی۔

زرین کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی عمر کے بارے میں ہے اور ان سے شادی کے بعد انہوں نے کبھی کسی اور چیز کے بارے میں نہیں سوچا۔

انہوں نے اولاد نہ ہونے کے حوالے سے کہا کہ یہ وہ موضوع نہیں ہے جس پر وہ کبھی تفصیل سے بات کریں گی لیکن یہ اللہ کی طرف سے ہے کہ ان کی کوئی اولاد نہیں ہے۔

زرین کے مطابق وہ جانتی تھیں کہ عمر کی پہلی شادی سے بچے ہیں اور وہ اپنے بہن بھائی کے بچوں سے اپنے بچوں کی طرح پیار کرتی تھی اس لیے خود کو ہمیشہ مکمل محسوس کرتی تھیں۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More