نابینا شخص نے اصلی اور نقلی ہیرے کی پہچان کیسے کی؟ آپ کے لیے ایک بڑا سبق

اُردو وائر  |  Jul 21, 2023

بادشاہ نے کانچ کے ہیرے اور اصلی ہیرے ایک تھیلی میں ڈال کر اعلان کیا "ہے کوئی جوہری جو کانچ اور اصلی ہیرے الگ کر سکے "

شرط یہ تھی کہ کامیاب جوھری کو منہ مانگا انعام اور ناکام کا سر قلم کردیا جائے گا ۔

درجن بھر جوھری سر قلم کروا بیٹھے ۔

کیونکہ کانچ کے نقلی ھیروں کو اس مہارت سے تراشا گیا تھا کہ اصلی کا گمان ھوتا تھا ۔

ڈھنڈورا سن کر ایک اندھا شاھی محل میں حاضر ھوا۔ فرشی سلام کے بعد بولا کہ میں وہ ھیرے اور کانچ الگ الگ کر سکتا ہوں۔

بادشاہ نے تمسخر اڑایا اور ناکامی کی صورت میں سر قلم کرنے کی شرط بتائی۔ اندھا ہر شرط ماننے کو تیار ہوا ۔

ہیروں کی تھیلی اٹھائی اور محل سے نکل گیا ۔

ایک گھنٹے بعد حاضر ہوا اس کے ایک ہاتھ میں اصلی اور دوسرے ہاتھ میں کانچ کے نقلی ہیرے تھے ۔

شاھی جوہریوں نے تصدیق کی کہ اندھا جیت گیا ہے۔

بادشاہ بہت حیران ہوا اس کی حیرت کی انتہا نہ رہی کہ ایک جو کام آنکھوں والے نہ کر سکے وہ کام ایک نابینا کیسے کر گیا ۔

بادشاہ نے اندھے سے دریافت کیا کہ اس نے اصلی اور نقلی کی پہچان کیسے کی؟

اندھا بولا یہ تو بہت آسان ہے "میں نے ہیروں کی تھیلی کڑی دھوپ میں رکھ دی پھر جو تپش سے گرم ہو گئے وہ نقلی تھے اور جو گرمی برداشت کر گئے اور ٹھنڈے رہے وہ اصلی تھے "

بادشاہ نے اندھے کے علم کی تعریف کی اور انعام اکرام سے نواز کر رخصت کیا ۔

یہاں آپ کے لیے سمجھنے کی بات ہے کہ برداشت، نرم مزاجی، حلیمی، متانت اور محبت ہی انسایت کی معراج ہے۔ جو گرمی حالات کو سہہ گیا وہ ہیرا جو نہ سہہ سکا وہ کانچ۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More