نواز شریف کو ملک سے باہر کس نے بھیجا؟ حیران کن انکشاف

اُردو وائر  |  Jul 21, 2023

وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف کو چیئرمین پی ٹی آئی نے نہیں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ نے ملک سے باہر بھیجا تھا۔

انہوں نے یہ حیران کن انکشاف پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کے پولیٹیکل مٹیریل میں بہت فرق ہے- نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت چیئرمین پی ٹی آئی نے نہیں دینی تھی بلکہ اسٹیبلشمنٹ نے دینی تھی۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن ہونے والے ہیں اور اس صورتحال میں پی ٹی آئی کے جن لوگوں پر مقدمہ ہے ان کا الیکشن لڑنا مشکل ہوسکتا ہے البتہ پی ٹی آئی کے جن لوگوں پر مقدمے نہیں وہ الیکشن لڑسکتے ہیں۔

خواجہ آصف کا یہ کہنا تھا کہ نواز شریف کو ہٹانے اور دوسرے کو لانے میں ملک کو بہت نقصان ہوا۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More