بچہ دادی کے ہاتھوں سے پھسل کر اچانک نالے میں جاگرا٬ ویڈیو نے ہر کسی کو رُلا دیا
بھارت میں ایک 6 ماہ کا بچہ اپنی دادی کے ہاتھوں سے پھسل کر اچانک نالے میں گر کر لاپتہ ہوگیا ہے-
یہ افسوسناک واقعہ کچھ یوں پیش آیا جب یوگیتا شنکر نامی خاتون اپنے بچے اور ساس کے ہمراہ بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں کلیان ریلوے اسٹیشن پر ریل کی پٹری سے پیدل گزر کر رہی تھی کہ اس دوران تیز بارش کی وجہ سے اچانک اس کا پاؤں پھسل گیا اور وہ گر پڑی۔
بہو کو گرتا دیکھ کر ساس نے اسے اٹھانے کی کوشش کی اور ساتھ ہی بچہ اس سے اپنی گود میں لے لیا- تاہم شیرخوار بچہ دادی کے ہاتھوں سے بھی پھسل کر نالے میں جا گرا-
اس افسوسناک واقعے کی سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ماں نالے کے پاس کھڑی زارو قطار رو رہی ہے- ویڈیو میں ماں کی تکلیف دیکھ کر ہر کوئی افسردہ ہوگیا-
اس موقع پر موجود ایک شخص نے فوری طور پر ریسیکو ٹیم کو طلب کرلیا جس نے بچے کی تلاش شروع کردی- تاہم تاحال بچے کی کئی گھنٹے کے آپریشن کے باوجود بچے کا سراغ نہیں لگایا جاسکا ہے-