کرپشن کا عوام پر اثر کیسے پڑتا ہے؟ ایک سیب فروش اور بادشاہ کی کہانی جو آپ کی آنکھیں کھول دے گی

اُردو وائر  |  Jul 20, 2023

ایک بادشاہ محل میں بیٹھا تھا جب اس نے محل کے باہر ایک سیب فروش کو آواز لگاتے ہوئے سنا:

"سیب خریدیں! سیب !!"

حاکم نے باہر دیکھا کہ ایک دیہاتی آدمی اپنے گدھے پر سیب لادے بازار جارہا ہے۔

حاکم نے سیب کھانے کی خواہش کی اور اپنے وزیر سے کہا:

خزانے سے 5 سونے کے سکے لے لو اور میرے لیے ایک سیب لاؤ۔

وزیر نے خزانے سے 5 سکے نکالے اور اپنے معاون سے کہا:

یہ 4 سونے کے سکے لیں اور ایک سیب لائیں!

معاون وزیر نے محل کے منتظم کو بلایا اور کہا:

سونے کے یہ 3 سکے لیں اور ایک سیب لائیں!

محل کےمنتظم نے محل کےچوکیداری منتظم کو بلایا اور کہا:

یہ 2 سونے کے سکے لیں اور ایک سیب لائیں!

چوکیداری کے منتظم نے گیٹ سپاہی کو بلایا اور کہا:

یہ 1 سونے کا سکہ لے لو اور ایک سیب لاؤ!

سپاہی سیب والے کے پیچھے گیا اور اسے گریبان سے پکڑ کر کہا:

دیہاتی انسان! تم اتنا شور کیوں کر رہے ہو؟ تمہیں نہیں پتا کہ یہ مملکت کے بادشاہ کا محل ہے اور تم نے دل دہلا دینے والی آوازوں سےبادشاہ کی نیند میں خلل ڈالا ہے اب مجھے حکم ہے کہ تجھ کو قید کر دوں۔

باغبان سیب فروش محل کے سپاہیوں کے قدموں میں گر گیا اور کہا:

میں نے غلطی کی جناب!

اس گدھے کا بوجھ میری محنت کے ایک سال کا نتیجہ ہے ، یہ لے لو ، لیکن مجھے قید کرنے سے معاف رکھو!

سپاہی نے سیب لیے اور آدھے اپنے پاس رکھے اور باقی اپنے منتظم افسر کو دے دیئے۔

اور اس نے اس میں سے آدھے رکھے اور آدھے اوپر کے افسر کو دے دیئے اور کہا:

یہ 1 سونے کے سکے والے سیب ہیں۔

افسر نے ان سیبوں کا آدھا حصہ محل کےمنتظم کو دیا ، اس نے کہا:

ان سیبوں کی قیمت 2 سونے کے سکے ہیں!

محل کے منتظم نے آدھے سیب اپنے لیے رکھے اور آدھے اسسٹنٹ وزیر کو دیے اور کہا:

ان سیبوں کی قیمت 3 سونے کے سکے ہیں!

اسسٹنٹ وزیر نے آدھے سیب اٹھائے اور وزیر کے پاس گیا اور کہا:

ان سیبوں کی قیمت 4 سونے کے سکے ہیں!

وزیر نے آدھے سیب اپنے لیے رکھے اور اس طرح صرف پانچ سیب چھوڑ کر حکمران کے پاس گیااور کہا:

یہ 5 سیب ہیں جن کی مالیت 5 سونے کے سکے ہیں!

حاکم نے اپنے آپ سوچا کہ اس کے دور حکومت میں لوگ واقعی امیر اور خوشحال ہیں ، کسان نے پانچ سیب پانچ سونے کے سکوں کے عوض فروخت کیے۔ہر سونے کے سکے کے لیے ایک سیب۔

اور لوگ ایک سونے کے سکے کے عوض ایک سیب خریدتے ہیں۔ یعنی وہ امیر ہیں۔

اس لیے بہتر ہے کہ ٹیکس میں اضافہ کیا جائے اور محل کے خزانے کو بھر دیا جائے۔

اور پھر عوام میں غربت بڑھتی گئی۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More