اگر ناخن کا رنگ سفید ہے تو٬ ناخنوں کی رنگت ہماری صحت کے کونسے رازوں سے پردہ اٹھاتی ہے؟

اُردو وائر  |  Jul 20, 2023

ہمارے ناخن ہماری صحت کے بہت سے رازوں سے پردہ اٹھاتے ہیں اور اگر ان پر گہری نظر رکھی جائے تو آپ وقت پر ہی بیماری کا پتہ لگا کر بڑے نقصان سے بچ بھی سکتے ہیں-

یوں تو ناخن کی رنگت عمر میں اضافے کے ساتھ تبدیل ہوتی رہتی ہے لیکن اگر یہ تبدیلی وقت سے پہلے نمایاں ہوجائے تو لازمی ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے-

ناخنوں کا رنگ ہمیشہ گلابی ہونا چاہیے کیونکہ یہ صحت مندی کی علامت ہوتا ہے، لیکن اگر وہ سفید ہیں تو ہوسکتا ہے آپ شوگر کے مرض شکار ہوں یا پھر اگر ناخنوں کی رنگت نیلی مائل ہو تو یہ بھی خطرناک بات ہے کیونکہ اس کا مطلب ہے کہ ان کو آکسیجن کی کمی ہے۔

اس کے علاوہ ماہرین کے مطابق یہ بات بھی انتہائی غلط پھیلائی گئی ہے کہ اگر ناخن سفید رنگ کے ہوں تو اس کا مطلب کیلشئیم کی کمی ہے- ایسی کوئی حقیقت نہیں ہوتی س کی اصل وجہ ان کی گروتھ ہوتی ہے اور اس صورتحال میں اپنی شوگر ضرور چیک کرائیں۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More