میں مکہ میں تھی اور مجھے اطلاع ملی کہ... اچانک شوہر کی موت کیسے ہوئی٬ معروف اداکارہ نے کھُل کر بتا دیا٬ حیرت انگیز انکشافات

اُردو وائر  |  Jul 20, 2023

کسی پیارے کو کھونا ایک سب سے مشکل اور تکلیف دہ تجربہ ہوتا ہے جس سے ہر انسان کو کبھی نہ کبھی ضرور گزرنا پڑتا ہے۔ یہ ایک ایسا نقصان ہے جو کبھی پورا نہیں ہو سکتا لیکن اپنے شریک حیات کو کھونا اس سے بھی بڑا درد ہے۔ یہ وہ درد ہے جس سے معروف اداکارہ فہیمہ اعوان حال ہی میں گزری ہیں اور یہ ان کے لیے، ان کے خاندان کے ساتھ ساتھ ان کے مداحوں کے لیے بھی صدمہ تھا۔

فہیمہ ایک اداکارہ ہیں جبکہ ہم انہیں لائیو شوز میں بھی دیکھتے ہیں۔ گزشتہ دنوں انہوں نے ندا یاسر کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ حال ہی میں اپنے شوہر کو کھو چکی ہیں۔

فہیمہ خود بھی زیادہ عمر کی نہیں ہیں جبکہ ان کے بچے بھی بڑے نہیں ہوئے ہیں۔ فہیمہ نے بتایا کہ وہ مکہ میں تھی جب انہیں فون آیا کہ ان کے شوہر کا انتقال ہوگیا ہے۔ انہیں یہ خبر سنتے ہی اتنا صدمہ ہوا کہ انہوں نے محسوس کیا کہ ان کی سانس ان کے جسم سے نکل رہی ہے۔ مزید مشکل یہ ہوئی کہ انہیں پاکستان کے لیے فلائٹ نہیں مل سکی۔

فہیمہ کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ یہ اللہ کی مرضی تھی اور وہ اس وقت حرم شریف میں موجود تھیں جہاں اللہ نے انہیں آگے بڑھنے کی طاقت دی۔

فہیمہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ایک بار ان کے شوہر کو سال 2012 میں اغوا کر لیا گیا تھا۔ یہ ان کے لیے بہت مشکل وقت تھا اور انھیں اغوا کاروں سے مذاکرات کرنا پڑے۔ ان کے شوہر خوش قسمتی سے اس وقت واپس آگئے لیکن انہوں نے فیصلہ کیا کہ انہیں اب مضبوط بننے کی ضرورت ہے اور انہوں نے اپنا کیریئر شروع کرنے کے لیے دوبارہ انڈسٹری میں قدم رکھا۔

فہیمہ کا کہنا تھا کہ اس کے بعد ان کے شوہر کو ریمیٹائڈ آرتھرائٹس ہوا اور پھر صدمے کی وجہ سے انہیں دل کا دورہ پڑا۔ اغوا کے صدمے نے انہیں ڈپریشن کا شکار بنا دیا جس کی وجہ سے وہ بہت چھوٹی عمر میں بہت سی بیماریوں سے گزر گئے۔ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور فہیمہ اعوان کو ہمت دے!

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More