p>
انڈیا میں دورانِ پرواز جہاز میں اچانک ہونے والے دھماکے نے مسافروں کو خوف میں مبتلا کردیا- یہ دھماکہ ایک مسافر کے موبائل فون کے پھٹنے کی وجہ سے ہوا جس کی وجہ سے دیگر مسافر بھی گھبرا گئے-
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئر انڈیا کی پرواز 470 کو راجستھان کے ادے پور ایئرپورٹ سے دہلی کیلیے جارہی تھی۔ لیکن طیارہ جیسے ہی چند ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچا تو اس وقت اچانک دھماکے کی آواز سنائی دی جس نے ہر کسی کو خوف اور گھبراہٹ کا شکار تھے-
طیارے میں 140 مسافر سفر کر رہے تھے جبکہ پائلٹ نے وقت برباد کیے بغیر طیارے کی ادے پور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کروا دی جس کے بعد انکوائری شروع کردی گئی-
تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ دھماکہ ایک مسافر کا موبائل فون پھٹنے کی وجہ سے ہوا- تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اس واقعے میں کوئی مسافر زخمی بھی ہوا یا نہیں-
تاہم طیارے کی مکمل تکنیکی جانچ کے بعد اسے دوران دہلی کیلیے روانہ کر دیا گیا۔