ہزاروں گاڑیاں٬ ہنی مون کے ٹکٹس اور بہت کچھ... غریب نابینا نوجوان کی لگژری شادی نے دنیا کو حیران کر دیا

اُردو وائر  |  Jul 20, 2023

افریقی ملک الجزائر میں منعقد ہونے والی ایک شادی نے لوگوں کو اس وقت حیرت میں مبتلا کردیا جب ایک غریب نابینا نوجوان کی شادی میں ہزاروں لوگ نہ صرف بینڈ باجوں کے ساتھ پہنچ گئے بلکہ دولہا کو ہنی مون کے کئی ٹکٹس بھی پیش کر دیے۔

الجزائر کے صوبے حنشلہ کے رہائشی غریب پیدائشی نابینا شہری شمس الدین نے ایک موقع پر اپنے درزی کے سامنے اپنی غربت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھ غریب کی شادی میں کون شرکت کرے گا‘‘- لیکن شاید شمس الدین نے اس وقت یہ سوچا بھی نہیں ہوگا کہ اس کی شادی ملک بھر کے لیے یادگار بن جائے گی-

شمس الدین جب اپنی والدہ کے ہمراہ درزی کے پاس شادی کا سوٹ سلوانے گئے تو انہوں نے درزی سے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ وہ اپنی شادی سے ماں اور ہونے والی بیوی کو خوش دیکھنا چاہتے ہیں۔ شمس الدین کے جانے کے بعد درزی نے سوشل میڈیا پر شمس الدین کی تصویر کے ساتھ ان کا یہ پیغام شیئر کر دیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل بھی ہو گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس شادی میں پڑوسی ملک تیونس اور لیبیا کی شہریوں نے بھی شرکت کی اور ان افراد نے شمس الدین بےپناہ تحائف سے نوازا جن میں گھریلو سامان اور زیورات بھی شامل تھے-

شمس الدین کی بارات میں شامل گاڑیوں کی تعداد 2 ہزار ہونے کے علاوہ 100 سے زائد موٹر سائیکلوں پر اور 50 کے قریب گھڑ سوار آئے- یوں شادی میں شرکت کرنے والوں کی تعداد 10 ہزار کے قریب رہی-

کئی میوزک بینڈز نے بھی اس شادی میں شرکت کی، لوگوں نے سڑکوں پر رقص کیا، دولھے کو کندھوں پر اٹھا کر دلھن کے گھر لے گئے، دولھا دولہن کو لوگوں نے ترکی اور تیونس کے ہنی مون ٹکٹس بھی فراہم کر دیے۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More