قرآن پاک نذرِ آتش کرنے کے خلاف احتجاج، بغداد میں مظاہرین نے سویڈن کے سفارتخانے کو آگ لگا دی

اُردو وائر  |  Jul 20, 2023

سوئیڈن میں قرآن پاک کو ننرِ آتش کرنے کے واقعے کے خلاف دنیا بھر احتجاج جاری ہے- گزشتہ روز ایسے ہی ایک احتجاج کے دوران عراق کے دارالحکومت بغداد میں سینکڑوں مشتعل مظاہرین نے سویڈن کے سفارتخانے پر حملے کے بعد عمارت کو آگ لگا دی ہے۔

تاہم واضح رہے کہ عراق میں سویڈن کے سفارتخانے کے باہر یہ احتجاج قرآن کریم کو جلائے جانے کے ایک اور متوقع واقعے کے خلاف کیا جارہا تھا۔

جمعرات کو صبح سویرے شروع ہونے والے اس مظاہرے کے دوران سینکڑوں مشتعل افراد سویڈن کے سفارتخانے میں داخل ہو گئے اور عمارت کو نذرِ آتش کر دیا۔

دوسری جانب واقعے کے فوری بعد سویڈن کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں حملے کی سخت مذمت کی۔ سٹاک ہوم میں وزارت خارجہ سے جاری کیے بیان کے مطابق ’ہم سفارتکاروں اور بین الاقوامی تنظمیوں کے عملے پر ہر قسم کے حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔‘

تاہم بغداد میں واقع سویڈن کے سفارتخانے کی جانب سے فوری طور پر اس حوالے سے کسی بھی سوال کا جواب دینے گریز کیا گیا ہے۔

حالیہ مظاہرے کی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درجنوں افراد کو سفارتخانے کے کمپلیکس کی دیوار پر چڑھ رہے ہیں۔ اس کے بعد سامنے کا دروازہ توڑنے کی کوشش کی گئی۔ ایک اور ویڈیو میں ایک جگہ آگ لگائی جا رہی تھی۔ دیگر فوٹیج میں دکھایا گیا کہ درجنوں مشتعل افراد گرمی میں بغیر قمیض کے سفارت خانے کے ایک کمرے میں موجود ہیں اور پس منظر میں الارم کی آواز سنائی دے رہی ہے۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More