پاکستانی ٹک ٹاکر سحر حیات کی شادی کی تقریبات تو ختم ہوگئیں لیکن چرچے اب تک ختم نہیں ہوسکے ہیں-
اس شادی کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی تقریبات نے معروف اداکارہ ایمن خان کی شادی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
ایمن خان کی شادی میں 12 تقریبات کا انعقاد کیا گیا جبکہ سحر حیات کی شادی 13 قسم کی تقریبات پر مشتمل تھیں-
ایمن خان کی شادی کا آغاز ڈھولکی سے ہوا تھا جس کے بعد برائیڈل شاور، سالگرہ، نکاح، ویڈنگ پارٹی، پری مہندی فنکشن، مہندی، پری بارات فنکشن، فائنل بارات، بارات سیلیبریشن پارٹی، پری ولیمہ اور گرینڈ فائنل ولیمہ شامل تھا۔
دوسری جانب سحر حیات کی شادی کا گزشتہ سال ’بات پکی‘ سے آغاز ہوا تھا، پھر ڈھولکی، ابٹن، نکاح، قوالی نائٹ اور پھر نکاح کی تقریب ہوئی تھی۔
بعد ازاں گزشتہ ہفتے شروع ہونے والی سحر حیات کی شادی کے سلسلے میں پہلی تقریب دعائے خیر کی تھی، پھر برائیڈل شاور، مایوں، مہندی، قوالی نائٹ، بارات اور ولیمہ ہوا تھا۔ اور یوں سحر حیات نے ایمن خان کا ریکارڈ توڑ ڈالا-