شیر کے ساتھ کھانا کھانے والی خاتون کو دیکھ کر لوگ حیران
شیر کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھانے والی خاتون٬ حیران کردینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
شیر کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھانے والی خاتون٬ حیران کن ویڈیو وائرل
شیر کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھانے والی خاتون کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز اور تصاویر کی اس وقت بھرمار ہے جنہیں دیکھ کر انسان دنگ رہ جاتا ہے۔
ایسی ہی ایک حیران کردینے والی ویڈیو آجکل بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے ایک خاتون بہت اطمینان کے ساتھ ایک خونخوار شیر کے ساتھ بیٹھی اسی کے برتن سے کھانا کھا رہی ہے-
یہ ویڈیو متحدہ عرب امارات کے وائلڈ لائف پارک کی بتائی جارہی ہے اور اسے اب تک 37 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک بڑے اور خوفناک شیر کے ساتھ اسی کے برتن سے کھانا کھانے والی خاتون کی ویڈیو دیکھ کر کئی لوگ حیرانی کے باعث سر پکڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
تاہم جہاں ایک جانب سوشل میڈیا پر اس خاتون کی بہادری کی تعریف کی جارہی ہے وہیں کچھ لوگ اس پر تنقید کرتے ہوئے اسے بیوقوفی بھی کہہ رہے ہیں۔