شہریوں کے لیے خوشخبری٬ کراچی میں بارش کا امکان لیکن کس دن ہوگی؟

اُردو وائر  |  Jul 19, 2023

محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کل اور پرسوں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی مطلع جزوی ابر آلود اور بوندا باندی ہونے کا امکان ہے۔

تاہم کراچی میں اس وقت درجۂ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی میں ہوائیں 16 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More