دلہن ولیمے کے دوسرے دن ہی اسپتال پہنچ گئی٬ سحر حیات کے شوہر کے ایک عجیب سوال نے صارفین کو غصے میں مبتلا کردیا
سحر حیات ایک ایسی مشہور ٹک ٹاکر ہیں جن کی مداحوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ سحر ٹک ٹاک کے علاوہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی موجود ہیں اور لوگ ان کی زندگی کے سفر کو فالو کرتے ہیں۔
سحر حیات نے حال ہی میں گلوکار سمیع رشید سے شادی کی۔ ان دونوں کا گزشتہ سال نکاح ہوا اور اب انہوں نے اپنی شادی کی تقریبات اپنے خاندان اور قریبی دوستوں کے ساتھ منائی ہیں۔ شادی کی تقریبات میں بہت سے دوسرے ٹک ٹاکر بھی موجود تھے اور ان تقریبات کی تصاویر سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی تھیں۔
لیکن کئی روز تک جاری رہنے والی شادی کی تقریبات کے اختتام پذیر ہوتے ہی سحر خود بیمار پڑگئیں٬ یہاں تک کا اسپتال جا پہنچیں-
اس موقع پر سحر حیات کے شوہر سمیع رشید نے شیئر کیا کہ سحر کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور ساتھ ہی اسپتال سے ان کی ایک تصویر انٹرنیٹ پر شئیر بھی کردی۔ انہوں نے اپنے فالورز سے یہ بھی پوچھا کہ کیا وہ ان کے ولیمے کا وی لاگ دیکھنا چاہیں گے یا پھر سحر کے اسپتال میں داخل ہونے کا-
تاہم فالورز بیماری کے حوالے سے وی لاگ شئیر کرنے کے سوال پر غصے میں آگئے اور انہوں نے اس جوڑے کے شدید تنقید کا نشانہ بنایا-
صارفین کا کہنا تھا کہ ان کا بس نہیں چلتا کہ یہ لوگ اپنے نجی لمحات کا بھی وی لاگ شئیر کردیں- وی لاگ کے نام پر سوشل میڈیا پر جو گند چاہو ڈال دو- یہاں ٹک ٹاکرز موقع چاہیے ذرا سا سر درد ہوا وی لاگ بنا دیا- یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے اکثر افراد شادی کے دوسرے دن اسپتال پہنچ جاتے ہیں-
تام اس موقع پر چند صارفین نے سحر حیات کی صحتیابی کے لیے بھی دعا کی-