کراچی: سندھ بھر میں میٹرک اور انٹر کا امتحانی شیڈول تبدیل ہو گیا

اُردو وائر  |  Jul 18, 2023

p> ملک بھر کے تعلیمی بورڈ کے چیئرمینز کے اجلاس میں سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانی شیڈول کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

آئی بی سی سی کے اجلاس کی صدرات چیئرمین میٹرک بورڈ اشرف علی شاہ نے کی، تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز پر مشتمل کمیٹی انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن کے اجلاس نے شیڈول تبدیلی کی منظوری دے دی۔

نئے شیڈول کے مطابق صوبہ سندھ میں میٹرک کے امتحانات اب مئی کی بجائے مارچ میں ہوں گے* جبکہ انٹر کے امتحانات میٹرک کے امتحانات کے بعد مارچ کے اختتام اور اپریل میں منعقد ہوں گے

اجلاس نے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی منظوری بھی دے دی ہے، جس کے مطابق امتحانات میں پاسنگ نمبرز 33 فی صد کی بجائے اب 40 فی صد ہوں گے۔ میٹرک کی سطح پر تعلیم قرآن بھی لازمی ہوگی اور انٹر بورڈ گیمز مقابلوں میں اب سے شطرنج کا گیم بھی شامل ہوگا-

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More