اسلام آباد: فیڈرل بورڈ میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان آج دوپہر میں کیا جائے گا، اس موقع پر وزیر تعلیم رانا تنویرتقریب کےمہمان خصوصی ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کی جانب سے آج بروز 18 جولائی کو سال 2023 کے میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
اس حوالے سے فیڈرل بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے سرکلر جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ فیڈرل بورڈ میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان 18 جولائی کو 2 بجے کیا جائے گا۔
یہ نتائج اردو وائر پر بھی چیک کیے جاسکیں گے-
FEDERAL BOARD FBISE MATRIC 10TH RESULT 2023 |