وزن میں کمی ہو یا گیس کی شکایت٬ ادرک کی چائے کے چند قیمتی اور حیران کن فائدے

اُردو وائر  |  Jul 17, 2023

ادرک کا استعمال مصالحے کے طور پر ہمارے روزمرہ کے کھانوں میں ہونا ایک عام بات ہے لیکن ادرک کی چائے پینا بھی ہمارے لیے بے شمار طبی فوائد کا باعث بن سکتا ہے- آپ اس چائے کا استعمال کر کے کئی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں-

ادرک میں پائی جانے والی اینٹی انفلامینٹری خصوصیات سوزش سے بچاؤ کے لیے بہترین دوا کے طور پر کام کرسکتی ہیں-ادرک کی چائے کا استعمال سوزش والے جوڑوں کو آرام دینے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔

ادرک کی چائے کی مدد سے حاملہ خواتین متلی کی شکایت کو دور کرسکتی ہیں، اس میں سوجن اور تھکاوٹ کا بہترین علاج ہے، ادرک کی چائے مضر اثر سے پاک بھی ہے۔

یہ چائے بدہضمی کی شکایت کو بھی دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے جبکہ اس سے نظامِ ہضم کی کارکردگی بھی بہتر ہوجاتی ہے- اس کے علاوہ گیس کی شکایت کو بھی ختم کرنے کا سبب بنتی ہے-

اگر آپ قوتِ مدافعت بڑھا کر موسمی بیماریوں اور انفیکشن سے دور رہنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے ادرک کی چائے کا استعمال ضرور کیجیے کیونکہ اس میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے-

ایسے افراد جو وزن کم کرنے کی خواہش رکھتے ہیں انہیں بھی ادرک کی چائے کا استعمال کرنا چاہیے کیونکہ یہ میٹابولزم کو مضبوط بنا کر وزن میں جلد کمی لاتی ہے-

ادرک کی چائے بنانے کا طریقہ:

پہلا طریقہ

ایک کپ پانی لیں، اس میں 2 سے 3 باریک ٹکڑے ادرک کاٹ کر شامل کریں اور 15 سے 20 منٹ تک ابالیں، اس کے بعد اسے چھان کر اس میں لیموں یا شہد ڈال کر استعمال کریں، ذائقہ مزید بہتر کرنے کے لیے اس میں چند پتے پودینے کے بھی شامل کیے جا سکتے ہیں۔

دوسرا طریقہ

ایک کپ پانی لیں اس میں چینی، چائے کی پتی ، 2 ٹکڑے ادرک ڈالیں اور قہوے کو 10 منٹ پکائیں ، اس کے بعد اس میں دودھ شامل کریں اور مزید 5 سے 7 منٹ پکائیں اور چھان کر نوش فرمائیں۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More