کیا آپ جانتے ہیں یہ پاکستان کے کس مشہور اداکار کی بچپن کی تصویر ہے اور یہ اداکاری سے پہلے کیا کرتے تھے؟

اُردو وائر  |  Jul 17, 2023

یہ تھیٹر اور ڈراموں کے مقبول فنکار احد رضا میر کے بچپن کی تصویر ہے جو کہ ماضی کے معروف فنکار آصف رضا میر کے سب سے بڑے صاحبزادے ہیں- احد رضا میر کو پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں چاکلیٹی ہیرو کے طور پر بھی جانا جاتا ہے-

احد رضا میر نے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کو کئی ہٹ ڈرامے دیے جو خود احد کے لیے بھی مقبولیت اور کامیابی کا سبب بن گئے- ان ڈراموں میں قابلِ ذکر یہ دل میرا٬ یقین کا سفر اور عہد وفا شامل ہیں-

احد رضا میر 29 ستمبر 1993 کو پیدا ہوئے اور یہ ایک میوزک پروڈیوسر اور گلوکار بھی ہیں جو میوزیکل شو کوک اسٹوڈیو میں اپنے پرفارمنس کے لیے بھی مشہور ہیں۔

ٹیلی ویژن پر اداکاری کرنے سے پہلے، احد نے کیلگری یونیورسٹی میں تعلیم کے دوران کینیڈا میں تھیٹر آرٹسٹ کے طور پر کام کیا۔ 2015 میں کراچی واپس آئے اور پہلی بار ٹیلی ویژن سیریز سمی (2017) سے پہچان بنائی رومانوی ڈرامہ یقین کا سفر (2017) میں ایک اہم کردار ان کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوا، جس نے انھیں پذیرائی دی اور بہترین اداکار کا لکس اسٹائل ایوارڈ حاصل کیا۔

احد نے جنگی فلم پرواز ہے جنون (2018) میں ایک لڑاکا پائلٹ کا کردار کر کے دکھایا، اس کے علاوہ تقسیم سے پہلے کے موضوع پر ڈرامے آنگن (2018) میں ایک شاعر کا کردار کیا جبکہ مشہور ڈرامے عہدِ وفا میں ایک فوجی کا کردار نبھایا-

اداکاری کے علاوہ، احد خیراتی اداروں کے کاموں اور فلاحی کاموں کو سپورٹ کرتے ہیں، برانڈز اور پروڈکٹس کے لیے بھی مشہور شخصیت سمجھے جاتے ہیں۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More