آئے ہیں تو کچھ لینا بھی پڑے گا٬ اسپین کا ایسا اسٹور جو خریداری “ نہ “ کرنے پر لوگوں سے رقم وصول کرتا ہے

اُردو وائر  |  Jul 17, 2023

ایسے سیاحوں سے تنگ آکر جو صرف مناظر یا چیزوں کو دیکھنے آتے ہیں، بارسلونا میں ایک 100 سال سے بھی زیادہ پرانے گروسری اسٹور Queviures Múrria کے مالکان نے صرف دیکھنے کے لیے آنے والوں سے 5 یورو فیس ($5.6) وصول کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

Queviures Múrria 1898 سے کاروبار کر رہا ہے اور تمام بارسلونا میں سب سے زیادہ دلکش مقامات میں سے ایک ہے۔ اسٹور کی ونٹیج شکل اور اندرونی ڈیزائن ہر روز سینکڑوں سیاحوں کو اپنی طرف کھینچتا ہے، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ان میں سے بہت سے لوگ اصل میں اندر فروخت ہونے والی مصنوعات میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں-

اسٹور کے منیجرز کے مطابق، بہت سے سیاح اسٹور میں داخل ہوتے ہیں، تصاویر لینے کے لیے گھومتے ہیں، اور پھر کچھ خریدے بغیر ہی چلے جاتے ہیں۔ لہٰذا ایسے لوگوں حوصلہ شکنی کے لیے 'صرف دیکھنے آنے' کے لیے بھی فیس چارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Queviures Múrria کے مینیجرز میں سے ایک ٹونی میرینو نے کہا کہ سیاحوں سے صرف گروسری کی دکان میں آنے اور بغیر کچھ خریدے ادھر ادھر دیکھنے کے لیے فیس وصول کرنے کا خیال ایک مذاق کے طور پر شروع ہوا۔ سیاح ارد گرد دیکھ رہے ہیں، تصاویر لے رہے ہیں، ڈسپلے پر مصنوعات میں بالکل کوئی دلچسپی نہیں ہے، جس پر انہوں نے اسے حقیقت میں نافذ کرنے کا فیصلہ کیا.

میرینو نے واضح کیا کہ وہ اور ان کے شراکت داروں کو اصل میں فیس کو نافذ کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ درحقیقت دکان کی کھڑکی میں 5 یورو فیس کے بارے میں ایک انتباہ پوسٹ کر کے، وہ زیادہ تر ناپسندیدہ زائرین کی حوصلہ شکنی کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اب، اندر آنے والے زیادہ تر لوگ اصل میں کچھ خریدتے ہیں۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More