آپ ہمیشہ ہماری فیملی کا حصہ رہیں٬ گھریلو ملازمہ شاندار الوداعی تقریب پر حیران، آنسو چھلک پڑے

اُردو وائر  |  Jul 17, 2023

یقیناً ہر ملازم کے لیے اپنی ملازمت کا آخری دن بھی اپنے پہلے دن کی طرح ہی اہم ہوتا ہے- اس روز وہ اپنی کئی ساتھیوں کو چھوڑ کر جارہا ہوتا ہے- اسی لیے بعض مالکان کی بھی یہی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے ملازمین کے آخری دن کو ہمیشہ کے لیے یادگار بنا دیں-

اور ایسا ہی کچھ حال ہی میں ایک سعودی خاندان کی جانب سے بھی دیکھنے میں آیا جنہوں نے اپنی گھریلو ملازمہ کے اعزاز میں شاندار الوداعی تریب کا انعقاد کرکے اسے حیران کردیا۔

گھریلو ملازمہ نے اس سعودی خاندان کی چھ سال تک خدمت کی۔ تاہم جب موقع ملازمہ کی وطن واپسی کا آیا تو سعودی خاندان نے اس کے اعزاز میں ایسی شاندار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا کہ ملازمہ حیران رہ گئی اور خوشی سے آنسو چھلک پڑے۔

ملازمہ کو اس موقع پر نوٹوں اور گلاب کے پھولوں سے سجا گلدستہ اور کیک پیش کیا گیا جبکہ خاندان کے تمام افراد ایک جگہ جمع بھی ہوئے جنہیں دیکھ کر گھریلو ملازمہ کو یقین نہیں آرہا تھا کہ یہ سب کچھ اس کے اعزاز میں ہورہا ہے۔

اس الوداعی تقریب کی وڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے سعودی خاندان گھریلو ملازمہ کی خدمات پر شکریہ ادا کر رہا ہے۔

سعودی خاندان نے گھریلو ملازمہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ’ شاندار خدمات پر دلی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ آپ ہمیشہ فیملی کا اہم حصہ رہیں۔ آپ کو یاد کریں گے۔ بہتر مستقبل کے آرزو مند ہیں‘۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More