نثار قادری - ماضی کا وہ عظیم فنکار جو ٹیکسی چلایا کرتا تھا٬ ایک واقعہ نے زندگی بدل دی

اُردو وائر  |  Jul 17, 2023

پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف اور عظیم فنکار نثار قادری شوبز میں آنے سے پہلے راولپنڈی میں ٹیکسی چلایا کرتے تھے- ان کی شوبز میں قدم رکھنے کی کہانی بھی بہت دلچسپ ہے جس نے ان کی زندگی بدل دی-

ایک دن ریڈیو پاکستان کہ ایک پروڈیوسر اُن کے ساتھ ٹیکسی میں بیٹھے جب اُنھوں نے نثار قادری کو کہا کہ راولپنڈی ریڈیو اسٹیشن جانا ہے تو کتنے پیسے لو گے؟ تو نثار قادری نے اپنی بیسدار آواز میں بولے، تو ریڈیو پروڈیوسر چونک گئے، انھوں نے کہا میاں یہ تمھاری اپنی آواز ہے یا بنا کر بول رہے ہو ، نثار قادری نے کہا نہیں جناب یہ میری اپنی آواز ہے-

اُنھوں نے کہا ریڈیو میں کام کرو گے، نثار قادری مسکرائے، اور پھر ریڈیو پاکستان راولپنڈی میں صدا کار بن گئے. اُن کا ایک یادگار کردار ایک حقیقت ایک فسانہ میں تھا جس میں انکا تکیہ کلام تھا ماچس ہوگی آپ کے پاس، اِس کے علاوہ بھی اُنھوں نے بے شمار یادگار کردار ادا کئے پاکستان ٹیلی ویژن کے تمام اسٹیشنز پر انھوں نے کام کیا-

نثار قادری نے ریڈیو راولپنڈی سے 1966 میں صدا کاری کا آغاز کیا اور پھر انہوں نے ٹی وی، فلموں، تھیٹر اور ریڈیو ڈراموں میں مختلف کردار ادا کیے۔ نثار قادری فالج کے مرض میں مبتلا ہوئے اور صحت یابی کے بعد ایک بار پھر ٹی وی پر کام کرنے کے خواہشمند تھے. تاہم انہیں پھر دوبارہ ڈراموں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کو دکھانے کا موقع نہ مل سکا-

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More