پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج پیر کی شام یا رات سے گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق شہر میں بارش کا سلسلہ 20 ستمبر تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔
درمیانی شدت کی مون سون ہوائیں مشرقی سندھ میں داخل ہو رہی ہیں جس کے سبب آج سے 20ستمبر کے دوران تھرپارکر، عمرکوٹ، میر پور خاص اور سانگھڑ سمیت دیگر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔
لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی اور سکھر سمیت دیگر اضلاع میں 18سے 19ستمبر کے دوران بارش ہونے کی توقع ہے۔