گزشتہ روز شمعون عباسی اور جویریہ عباسی کی نوبیاہتا بیٹی انزلہ عباسی نے سوشل میڈیا پر ٹاک سیشن رکھا اور اس دوران ان کے فالورز نے انزلہ سے کئی دلچسپ سوالات کیے جن کے باقاعدہ جوابات بھی دیے گئے-
جیسے کہ اس دوران ایک صارف کا انزلہ سے پوچھنا تھا کہ آپ نے اداکاری کیوں چھوڑ دی؟
اس سوال کے جواب میں اداکارہ کا بتانا تھا کہ وہ اب بھی اداکاری کرنا چاہیں گی، انہوں نے بتایا کہ کیوں کہ ڈرامہ انڈسٹری کا ماحول بہت زہریلا ہو گیا تھا اور ڈراموں کی کہانیاں اور کردار اُن کی سمجھ سے باہر تھے اس لیے انہوں نے اداکاری چھوڑی تھی۔
اس سیشن کے دوران کے کچھ ذاتی زندگی سے متعلق سوالات بھی پوچھے گئے جنہیں انزلہ نے بہت خوبصورتی سے ٹال دیا پھر ان کے جواب سے گریز کیا-
تاہم اس سیشن میں ایک صارف نے انتہا کردی اور انزلہ سے یہ تک پوچھ بیٹھا کہ آپ طلاق کب لے رہی ہیں؟ جس کے جواب انزلہ نے لفظ “موت“ لکھا -