ایک ہی دن پیدا ہونے والے پاکستانی ماں باپ اور 7 بچے٬ یہ ورلڈ ریکارڈ بنا کیسے؟

اُردو وائر  |  Jul 14, 2023

پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ کا ایک رہائشی خاندان بہت ہی منفرد اور انوکے ورلڈ ریکارڈ کا مالک ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ انوکھا ریکارڈ انہوں نے خود نہیں تخلیق کیا بلکہ ان کے لیے قدرت نے بنایا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق لاڑکانہ کے امیر اور خدیجہ کی تاریخ پیدائش یکم اگست ہے جبکہ ان کے 7 بچے بھی مختلف سالوں میں اس ہی دن پیدا ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق امیر اور خدیجہ نے 1991 میں شادی بھی یکم اگست کو کی جس کے ایک سال بعد یکم اگست کو ہی ان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

لاڑکانہ کے اس خاندان میں شامل 7 بچوں کی عمریں 19 سے 30 سال کے درمیان ہیں جبکہ ان میں سے 2 بھائی اور 2 بہنیں جڑواں بھی ہیں۔

اس سے قبل ایک ہی دن پر خاندان کے سب سے زیادہ افراد کی پیدائش کا ریکارڈ امریکا میں 5 بچوں کے پاس تھا جو 1952 سے 1966 کے درمیان 20 فروری کو پیدا ہوئے تھے۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More