سگریٹ پینے کے نقصانات سے ہر کوئی واقف ہے٬ یہاں تک کہ خود سگریٹ کے پیکٹ پر کمپنی کی جانب سے بھی وارننگ جاری کی جاتی ہے- لیکن اب سگریٹ کا جو نقصان سامنے آیا ہے اس نے ہر کسی کو حیران کر دیا ہے-
حال ہی میں ایک ایسا امریکی شخص سامنے آیا ہے جس کی زبان سگریٹ پینے کی وجہ سے سبز رنگ کی ہوگئی ہے جبکہ اس پر بال نما چیز بھی نمودار ہوگئی ہے-
یہ انوکھی صورتحال تمباکو نوشی کے ساتھ اینٹی بائیوٹکس کے ری ایکشن کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔
امریکی ریاست اوہائیو کے 64 سالہ رہائشی نے سگریٹ پینے کے علاوہ اینٹی بائیوٹکس کھانا شروع کیں تو صرف 2 ہفتے کے اندر ہی اس کی زبان کی رنگت بدلنے لگی جو بعد میں گہرے سبز رنگ کی ہوگئی۔
بعض ماہرین کا خیال ہے کہ بال نما چیز کیراٹن سے بنی ہے جو انسانی جسم میں عام ایک پروٹین بھی ہے، امکان ہے کہ یہ تمباکو نوشی کی وجہ سے بیکٹیریا زبان سے چپک گئے ہیں اور ان سے بال پھوٹنے لگے ہیں۔