ہماری یہ دنیا بےشمار ایسے انوکھے حقائق بھی رکھتی ہے جن سے ہم آج تک لاعلم ہیں اور ان میں سے بیشتر خوفناک بھی ہیں- ایسے ہی چند خوفناک حقائق کے بارے میں بتائیں گے جنہیں رات کے وقت جاننا آپ کی نیند تک اڑا سکتا ہے-
1- بلیوں میں موت کی بو سونگھنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے جس کی وجہ یہ ہوتی ہے ان کی سونگھنے کی حس بہت تیز ہوتی ہے-
2- موت کے بعد انسان کا جسم خود کو کھانے لگتا ہے٬ کیوں ہوگئے نہ حیران- انسان کے مرنے کے بعد تین دن کے اندر انسان کے نظام انہضام کے انزائمز اسکے جسم کو ہضم کرنا شروع کردیتے ہیں۔
3- ڈاکٹروں نے انسان کے جسم میں درخت دریافت کیا جسے Fir کہا جاتا ہے- درحقیقت سرجنوں کی ایک ٹیم نے کینسر کے علاج کے دوران ایک مریض کے پھیپھڑوں میں درخت اگتا ہوا پایا- درخت کا سائز 5 سینٹی میٹر تھا- انہوں نے اسے صرف ایک ٹیومر سمجھتے ہوئے سینے کو کھولا تھا-
4- کوے اتنے چالاک ہوتے ہیں کہ وہ کبھی اپنے دشمن انسان کا چہرہ نہیں بھولتے اور آسانی سے پہچان جاتے ہیں- اس لیے انہیں تنگ کرنے سے گریز کریں ورنہ یہ آپ کو کبھی بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں-
5- Cotard’s Delusion یہ ایک ایسی نایاب طبی حالت ہے جس میں مبتلا شخص خود کو مردہ سمجھنے لگتا ہے- یہ مریض کھانا پینا بھی چھوڑ دیتا ہے کیونکہ وہ سمجھتا ہے کہ اب اسے ان چیزوں ضرورت نہیں ہے-