اُردو وائر | Jul 13, 2023
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2023ء کے دوسرے مرحلہ میں انٹرمیڈیٹ حصہ اول کامرس ریگولر و پرائیویٹ کے پرنسپل آف اکنامکس پرچہ اول کا شیڈول انتظامی بنیادوں پر تبدیل کردیا گیا ہے اب یہ پرچہ بروز ہفتہ 22جولائی 2023ء کو متعلقہ امتحانی مراکز پر پہلے سے دیئے گئے وقت کے مطابق لیا جائے گا۔ تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان اور سینٹر سپرنٹنڈنٹ سے درخواست ہے کہ تمام امیدواروں کو اس نوٹیفکیشن/پریس ریلیز سے آگاہ کردیا جائے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More