اچانک ٹرین سڑک پر کیسے آگئی؟ ٹرین ڈرائیور کی حاضر دماغی نے ملک کو بڑے حادثے سے بچا لیا

اُردو وائر  |  Jul 10, 2023

یوگنڈا میں ایک بہادر ٹرین کنڈکٹر صحیح وقت پر درست فیصلہ کرنے میں کامیاب رہا اور اس نے ملک کو ایک بھاری قسم کی تباہی سے بچا لیا۔

العریبیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مقامی میڈیا کے مطابق ایک ٹرین ڈرائیور نے اس وقت بروقت بریکیں کھینچ کر ٹرین کے انجن کو روک لیا جب اسے معلوم ہوا کہ ٹرین کی پٹڑی مکمل طور پر غائب ہو چکی ہے۔ یہ ایک ایسا منظر تھا جو غالبا پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ہے۔

ٹرین ڈرائیور کی حاضر دماغی کا ویڈیو کلپ جنگل میں آگ کی طرح پھیل گیا۔ ویڈیو میں راہگیروں کی حیرت کے درمیان ٹرین کو سڑک کے بیچوں بیچ رکتے دکھایا گیا۔

سوشل میڈیا پر تبصروں میں بتایا گیا کہ چوروں نے لوہا فروخت کرنے کے لیے ریلوے کی پٹڑی اکھاڑ لی ہے۔ بعض تبصرہ کرنے والوں نے کہا کہ پٹڑی مٹی میں دفن ہوگئی ہے۔ حکام نے اس حوالے سے وضاحت نہیں کی ہے۔

واضح رہے ویڈیو ٹویٹر پر بڑے پیمانے پر پھیل گئی۔ آراء دینے والوں نے ٹرین ڈرائیور کی بروقت کارروائی کو داد دی۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More