کراچی میں آج سے بارش کا آغاز٬ کب تک جاری رہیں گی؟

اُردو وائر  |  Jul 07, 2023

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں آج 7 جولائی سے 9 جولائی تک بارش کا امکان ہے۔ کراچی شہر اور گردونواح میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ حیدرآباد، دادو، جامشورو، قمبر، تھرپارکر، عمرکوٹ، لاڑکانہ، جیکب آباد، کشمور، ٹھٹھہ، سجاول اور بدین میں بھی بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

ممکنہ بارش کے پیشِ نظر کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے شہر میں ’رین ایمرجنسی‘ قائم کردی ہے۔ جبکہ مرتضیٰ وہاب نے شہر کے مختلف انڈر پاسز کا دورہ بھی کیا ہے اور تمام انتظامات بھی دیکھے- میئر کراچی کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کے تمام متعلقہ محکمے چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More