میں نے کیمرے میں دیکھا کہ... شعلوں میں لپٹی کار کو بچانے والا مزدور ہیرو بن گیا٬ ویڈیو وائرل

اُردو وائر  |  Jul 06, 2023

سعودی عرب میں ایک حادثے کا شکار ہونے والی کار کو اپنی جان پر کھیل کر اسے بچانے کی کوشش کرنے والے بنگالی شہری کی عوامی اور سماجی حلقوں کی طرف سے غیرمعمولی تحسین کی جا رہی ہے اور اسے ہیرو کا درجہ دیا گیا ہے۔

العریبیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک جگہ ایک کار کو آگ لگی ہوئی ہے۔ اس دوران ایک بنگالی ورکر وہاں آیا جہاں اس نے آگ کے شعلوں میں گھری کار کو بچانے میں مدد کی۔ ویڈیو اس لنک پر دیکھیں https://shorturl.at/GJM28

سوشل میڈٰیا پر پوسٹ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کار کے اگلے حصے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اس پر کار کا ڈرائیور باہر آیا اس کے ساتھ دوسرے افراد بھی کار سے اتر آئے۔

اس دوران ایک قریبی شاپنگ مال میں کام کرنے والے بنگالی ملازم اسٹور کے کیمرے میں دیکھا کہ باہر ایک کار کوآگ لگی ہوئی ہے۔ اس نے آگ بجھانے کا سامان اٹھایا اور تیزی سے گاڑی کی طرف بڑھا۔ اس نے کار میں لگی آگ پر قابو پالیا۔

بنگالی کارکن نے میڈیا پر ہونے والی بحث پراپنے فوری ردعمل میں کہا کہ ’’میں نے کیمرے میں گاڑی سے آگ نکلتی ہوئی دیکھی، اس لیے میں دکان کے اندر سے آگ بجھانے والا آلہ لے آیا اور میں تیزی سے گاڑی کی طرف گیا۔ آگ بجھانے میں اس کی مدد کی۔ یہ آگ گاڑی کے انجن میں لگی تھی۔ اس وقت اس کے ساتھ اس کے اہل خانہ تھے۔ میں نے ان کی اس مشکل میں انسانی بھائی چارے کے تحت مدد کی اور ان کی گاڑی کو آگ سے بچایا۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More