ایک برطانوی باکسر نے طیارے میں مسافروں کو اس وقت خطرے میں ڈال دیا جب اس نے ایک دروازہ کھولنے کی کوشش کر ڈالی۔ اس نے یہ اقدام اس وقت کیا جب طیارہ ٹیک آف کے مرحلے میں تھا۔
ایک 27 سالہ برطانوی باکسر نے طیارے کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی تاہم طیارے کے دو مسافروں نے اسے قابو کرلیا۔ بعد ازاں حکام نے طیارہ رکنے کے بعد اسے ایئرپورٹ گراؤنڈ سے گرفتار کرلیا۔ یہ طیارہ کم قیمت والی ’رین ایئر‘ کمپنی کا تھا۔ طیارہ جمعہ کی شام کروشیا کے شہر زادار سے برطانیہ جا رہا تھا۔
اخبار نے ایک ویڈیو شائع کی جس میں باکسر کو طیارے میں اچانک اپنی سیٹ چھوڑتے ہوئے، چیختے ہوئے اندر داخل ہوتے ہوئے دکھایا گیا، پھر وہ تیزی سے طیارے کے دروازے کی طرف بڑھتا ہے۔ میزبانوں سے اسے کھولنے کے لیے کہتا ہے۔ یہ واضح نہیں ہے کہ مسافر اتنا غصے میں کیوں تھا۔
source: alarabiya