یقیناً بچوں کی پیدائش ہر خاندان کے لیے مسرت کا باعث بنتی ہے۔ لیکن اگر ایک ساتھ خاندان میں کئی بچوں کی پیدائش ہوجائے تو یہ خوشی کئی گنا بڑھ جاتی ہے- ایسا ہی کچھ حال ہی میں بھارت میں ہوا جہاں ایسی خوش نصیب بہنیں بھی ہیں جو بچپن سے ہر چیز ایک ایسی پسند کرتی آئیں اور اب ان کے یہاں ایک ساتھ 3 3 بچے بھی ہوئے۔ لیکن بڑی بہن کی 3 بیٹیاں اور چھوٹی بہن کے 3 بیٹے پیدا ہوگئے۔
بھارتی ریاست اترپردیش کے ایک گاؤں میں دو بہنوں کے ہاں 3 3 بچوں کی پیدائش ہوئی جس پر سارا خاندان خوش ہے اور حیرت میں ہے۔ البتہ چھوٹی بہن کے ہاں قبل از وقت بچوں کی پیدائش سے یہ اتفاق ایک ساتھ ہوگیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق 6 بچے صحت مند ہیں۔ سب کا وزن بھی نارمل بچوں کے جتنا ہے۔ لیکن 3 بیٹیوں میں سے 1 بیٹی کی حالت تشونیش ناک ہے۔