دریائی گھوڑے جو دوست کی پکار اور دشمن کی للکار میں تمیز کرنا جانتے ہیں

اُردو وائر  |  Jan 27, 2022

کرنٹ بائیولوجی‘ جریدے میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق افریقہ کے جنگلی حیات کے ایک پارک میں دریائی گھوڑوں پر تحقیق کرنے والے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ بڑا آبی جانور ایسی آوازیں سن کر پہچان لیتا ہے کہ یہ کسی دوست کی صدا ہے یا دشمن کی للکار۔ آپ شاید جانتے ہی ہوں کہ جنگلی دریائی گھوڑے یا ’ہِپو‘ اس قدر شور مچاتے ہیں کہ ان کی آواز دریاؤں اور جھیلوں میں دور دور تک سُنی جا سکتی ہیں۔ لیکن اب تک یہ ایک راز ہی رہا ہے کہ یہ جانور ناک سے ’خرخر‘ کی جو بلند آواز نکالتا ہے اس کا مطلب کیا ہوتا ہے۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More