5 ہزار کے کرنسی نوٹ پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی

اُردو وائر  |  Sep 08, 2023

گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی 5 ہزار کے کرنسی نوٹ پر پابندی کی خبر کی حقیقت سامنے آگئی- حکومت نے اس وائرل نوٹیفیکیشن کو جعلی قرار دے دیا-

نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے سوشل میڈیا پر زیر گردش پانچ ہزار روپے کے کرنسی نوٹ پر پابندی کے حوالے سے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اس قسم کے جعلی نوٹیفکیشن پھیلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کریگی۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اطلاعات نے بظاہر فنانس ڈویژن کے انٹرنل فنانس ونگ کے (جعلی) نوٹیفکیشن کی نقل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

دریں اثناءوزارت اطلاعات کے ٹویٹر ہینڈلر ”فیکٹ چیکر“ نے بھی اس نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیا۔

ٹویٹر پر جاری بیان میں وزارت اطلاعات نے کہا کہ جعلی خبریں پھیلانا نہ صرف غیر اخلاقی و غیر قانونی ہے بلکہ یہ قوم کی بھی توہین ہے۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More