اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں مگر ابہام موجود: ٹرمپ کا ایران پر جنگ بندی کی بارہا خلاف ورزی کا الزام

بی بی سی اردو  |  Apr 21, 2026

ایران کے پارلیمانی سپیکر قالیباف کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ کے ساتھ دوبارہ لڑائی شروع ہوئی تو تہران ’میدانِ جنگ میں نئے پتے کھیلنے کی تیاری کر رہا ہے‘دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی بدھ کو ختم ہو رہی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اس میں توسیع کا امکان ’انتہائی کم‘ ہےامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نائب صدر جے ڈی وینس منگل کو پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔ تاہم تہران نے اب تک اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ وہ اسلام آباد میں مذاکرات کے لیے کوئی وفد بھیجے گا۔پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اب بھی سکیورٹی اہلکاروں کی چوکیاں نظر آتی ہیں اور سڑکوں پر ’اسلام آباد ٹاکس‘ کے پوسٹر لگے ہوئے ہیں۔ تاہم فضا میں بے یقینی بھی موجود ہےتجزیہ کاروں کے مطابق تہران میں اس حوالے سے خدشات پائے جاتے ہیں کہ مذاکرات کے نتیجے میں ایرانی عوام سے ایسے مطالبات کیے جا سکتے ہیں جنھیں وہ پورا کرنے کے لیے تیار نہیںادھر چین کے صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں 'معمول کی آمد و رفت' کو برقرار رکھا جانا چاہیے

اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں مگر ابہام موجود: ٹرمپ کا ایران پر جنگ بندی کی بارہا خلاف ورزی کا الزام

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More