عمران خان کو جیل میں بڑی اجازت مل گئی

اُردو وائر  |  Aug 31, 2023

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں بڑی اجازت دے دی گئی ہے-

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو فون پر اپنے بیٹوں سے بات کرنے کی اجازت فراہم کر دی گئی ہے-

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چئیرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کر لی ہے- چئیرمین پی ٹی آئی نے عدالت میں اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے بات کرنے کے حوالے سے درخواست دائر کی تھی-

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ عمران خان اپنے بیٹوں سے واٹس ایپ یا ٹیلیفون پر بات کرنا چاہتے ہیں- عدالت کی جانب سے ان کی یہ درخواست منظور کر لی گئی ہے اور جیل سپریڈینٹ کو حکوم جاری کیا گیا ہے کہ وہ اس حوالے سے انتظامات کریں-

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More