Getty Images
رواں برس جنوری میں جرمن اخبار بِلڈ نے ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سکی جمپرز مقابلوں میں چھلانگ لگانے کے لیے استعمال ہونے والے سوٹ کی پیمائش سے قبل اپنے عضو تناسل میں ہائیلورونک ایسڈ کے انجیکشن لگا رہے ہیں۔
اب عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) کا کہنا ہے کہ اگر انھیں بات کے شواہد مل جاتے ہیں کہ مرد سکی جمپرز مقابلوں کے دوران اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اپنے عضو تناسل میں انجیکشن لگا رہے ہیں تو اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز ہو سکتا ہے۔
لیکن یہ معاملہ ہے کیا؟
ویسے تو کھیلوں میں ہائیلورونک ایسڈ کے استعمال پر پابندی نہیں۔ جرمن اخبار کی رپورٹ کے مطابق، ہائیلورونک ایسڈ کے انجیکشن کی مدد سے عضو تناسل کی موٹائی کو ایک سے دو سینٹی میٹر تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
اس سے کھلاڑیوں کی جانب سکی مقابلے کے دوران استعمال کیے جانے والے ان کے سوٹ کی کُل سطح کا رقبہ بڑھ جائے گا۔ بین الاقوامی سکی اور سنو بورڈ فیڈریشن ایس آئی ایس کے مطابق، سوٹ کا سائز بڑھنے سے سکی جمپر کو ہوا میں اپنی پرواز کو بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔
ایف آئی ایس کے سکی جمپنگ کے مردوں کے مقابلے کے ڈائیریکٹر سینڈرو پرٹائل کہتے ہیں سوٹ کے ہر ایک اضافی سینٹی میٹر سے بہت فرق پڑتا ہے۔ ’اگر آپ کے سوٹ کی سطح کا رقبہ محض پانچ فیصد بڑھ جائے تو آپ زیادہ دوری تک پرواز کر پائیں گے۔‘
جب میلان کورٹینا سرمائی اولمپکس میں ایک پریس کانفرنس میں عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل اولیور نگلی سے بِلڈ کی رپورٹ میں کیے گئے دعووں کے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’میں سکی جمپنگ کی تفصیلات سے واقف نہیں، اور مجھے نہیں معلوم کہ اس سے کارکردگی کو کیسے بہتر بنایا جا سکتا ہے۔‘
کروڑوں ڈالر معاوضے اور پروٹوکول کے باوجودرونالڈو سعودی کلب ’النصر‘ چھوڑنے والے ہیں؟ ’ہینڈ آف گاڈ‘ سے ڈوپنگ تک: میراڈونا کے کریئر کی چند جھلکیاںسرفراز احمد کی انڈر 19 میچ کے دوران فون استعمال کرنے کی تصویر پر شوررانا فواد اور لاہور قلندرز کی ملکیت پر بھائیوں کے درمیان تنازع: ’وہ ہمارے بڑے بھائی ہیں‘
’اگر کچھ بھی سامنے آتا ہے، تو ہم اسے دیکھیں گے اور دیکھیں گے کہ آیا اس کا تعلق ڈوپنگ سے ہے۔ ہم کارکردگی کو بڑھانے کے دوسرے (غیر ڈوپنگ) ذرائع پر توجہ نہیں دیتے۔‘
واڈا کے پولش صدر ویٹولڈ بینکا اس سوال سے کافی محظوظ دکھائی دیے۔ انھوں نے ازراہِ مذاق کہا کہ ’پولینڈ میں سکی جمپنگ بہت مشہور ہے اس لیے میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں اس معاملے کو ضرور دیکھوں گا۔‘
ایف آئی ایس کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر برونو سیسی نے بی بی سی سپورٹ کو بتایا کہ ’ثبوت چھوڑیں، ایسے کوئی اشارے بھی نہیں ملے کہ کسی بھی کھلاڑی نے مسابقتی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش میں ہائیلورونک ایسڈ کے انجیکشن کا استعمال کیا ہو۔‘
ہر سیزن کے آغاز سے قبل تھری ڈی سکینر کے ذریعے سکی جمپرز کے جسم کی پیمائش کی جاتی ہے۔ اس پیمائش کے دوران انھیں صرف ’لچکدار، باڈی ٹائٹ انڈرویئر‘ پہننے کی اجازت ہوتی ہے۔
قواعد و ضوابط کے مطابق، کسی بھی کھلاڑی کے سوٹ میں محض دو سے چار سینٹی میٹر کی گنجائش ہو سکتی ہے۔ پیمائش کے عمل کے دوران کھلاڑیوں کی ٹانگوں کے درمیانی حصے کے بھی پیمائش کی جاتی ہے۔
مرد کھلاڑیوں کے لیے ان کے ٹانگوں کے درمیان کی جگہ اور ان کے سوٹ میں ٹانگوں کے درمیان کی جگہ میں تین سینٹی میٹر سے زیادہ کا فرق نہیں ہونا چاہیے۔
ہائڈرولونک ایسڈ کے استعمال سے عضو تناسل میں آنے والا بدلاؤ کا اثر تقریباً 18 ماہ تک رہ سکتا ہے۔
یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ سکی سوٹ میں ہیرا پھیری کر کے کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوششیں کی گئی ہوں۔
گذشتہ برس اگست میں، ناروے سے تعلق رکھنے والے اولمپک فاتح ماریئس لِنڈوِک اور جوہان آندرے فورفانگ نے مارچ میں ناروے کے ٹرنڈہیم میں ورلڈ سکی چیمپئن شپ میں مردوں کے مقابلے کے دوران سوٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں تین ماہ کی معطلی قبول کی تھی۔
بعد ازاں معلوم ہوا دونوں کھلاڑی خود سوٹ کے ساتھ کی جانے والی اس چھیڑ چھاڑ سے واقف نہیں تھے۔ تاہم ایف آئی ایس کا کہنا تھا ان کی ٹیم نے کھلاڑیوں کے جمپ سوٹ میں مضبوط دھاگہ استعمال کر کے ’سسٹم کو دھوکہ دینے کی کوشش کی ہے۔‘
اسلامی یکجہتی مقابلوں میں ارشد ندیم کا گولڈ میڈل اور 90 میٹر کی تھرو کا سوال: ’اس جیت پر جشن منانا کچھ صحیح نہیں لگتا‘بحرین کے کبڈی ٹورنامنٹ میں انڈین پرچم لہرانے پر پاکستانی کھلاڑی پر تنقید: ’یہ انڈیا پاکستان میچ نہیں تھا‘دو عالمی ریکارڈ توڑنے کی ’کامیاب کوشش‘ کرنے والے سلطان گولڈن جنھیں والد یہ کام کرنے سے منع کرتے تھےعرفان پٹھان کا شعیب ملک اور عمران نذیر سے ’ہینڈ شیک‘: ’یہ دن بھی آنا تھا کہ یہ خبر بنے گی‘’ریٹائرڈ آؤٹ‘ کیا ہے جس کے ذریعے رضوان کو اپنی ہی ٹیم کے کپتان نے پویلین واپس بلا لیاگیند بلے سے لگنے کے باوجود آسٹریلوی بیٹر کو ریویو میں ناٹ آؤٹ دیے جانے پر تنازع