آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: افتتاحی میچ میں پاکستان کی نیدر لینڈ کے خلاف فتح

بی بی سی اردو  |  Feb 07, 2026

Getty Images

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیدر لینڈ کو شکست دے دی ہے۔ نیدر لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا تھا۔

جس کے تعاقب میں پاکستان نے یہ ہدف سات وکٹوں کے نقصان پر 20 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

اگرچہ پاکستان نے میچ میں کامیابی حاصل کر لی لیکن یہ آسان نہیں لگ رہا تھا۔ ایک لمحے تو پاکستانی شائقین کو لگا پاکستان پہلے ہی میچ میں اپ سیٹ کا شکار ہونے والا ہے۔

پاکستان کی بیٹنگ کا آغاز تو پراعتماد تھا مگر 90 کے بعد یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں۔

پال وین میکرین نے پہلے فرحان کو 47 رنز اور پھر عثمان خان کو صفر پر آؤٹ کیا۔

اگلے اوور میں روئیلوف وین ڈیر مروے نے بابر اعظمکو آؤٹ کر دیا۔ آدھی ٹیم پویلین لوٹی تو پاکستان مشکلات کا شکار نظر آنے لگا۔

لیکن پاکستان آخری اوور میں اپنا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

نیدرلینڈ کی اننگزGetty Images

اس سے پہلے نیدرلینڈز کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 147 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔

آج کولمبو کے سنہالیز سپورٹس کلب گراؤنڈ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈچ ٹیم نے مثبت آغاز کیا اوپنر مائیکل لیوٹ نے پہلی ہی گیند پر چار رنز سکور کیے۔

پاکستان نے پہلی وکٹ اس وقت کی جب سلمان مرزا نے اوپنر میکس او ڈاؤڈ کو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد لیوٹ آؤٹ ہوئے۔نیدرلینڈ نے پاور پلے کے دوران 50 رنز مکمل کیے۔ تاہم، ابرار احمد نے آٹھویں اوور میں ایکر مین کو 20 رنز کے انفرادی شکور پر آؤٹ کر دیا۔

ڈچ ٹیم نے تیرہویں اوور میں 100 مکمل کیے۔ تاہم 105 کے مجموعی ربز پر ڈی لیڈے کو 30 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔

ابرار نے دوسری وکٹ حاصل کرتے ہوئے ایڈورڈز کو 37 کے انفرادی سکور پر آؤٹ کر دیا۔

صائم ایوب نے اگلے اوور میں دباؤ مضبوط کیا، لوگن وین بیک کو پہلے گیند پر صفر پر آؤٹ کیا اور زیک لائن-کاشیٹ کو نو رنز پر آؤٹ کیا، جس سے نیدرلینڈ کا سکور سات وکٹوں کے نقصان پر 129 ہو گیا۔

شاہین آفریدی نے رولوف وان ڈر میروے کو چار رنز پر آؤٹ کیا، جبکہ سلمان مرزا نے آخری اوور میں آریان دت کو 13 رنز پر آؤٹ کر کے اور پال وان میکرن کو صفر پر آؤٹ کر کے اننگز کا اختتام کیا۔

سلمان مرزا 3.5 اوورز میں 24 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کرکے نمیاں بولر رہے۔ ان کے علاوہ محمد نواز، ابرار احمد اور صائم ایوب نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شاہین آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

’شکریہ پاکستان‘: شہباز شریف کا بیان اور بنگلہ دیش کا ردعمل، کیا انڈیا کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا دفاع ممکن ہے؟انڈین چینلز اس بار پی ایس ایل کے میچز کیوں نہیں دکھا سکیں گے؟کرکٹ میں ’سیاست اور پیسے کی کہانی‘: ٹی 20 ورلڈ کپ کے بحران میں آئی سی سی بے بس کیوں ہے؟انڈیا کے خلاف میچ سے دستبرداری کا پاکستان کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں سفر پر کیا اثر پڑ سکتا ہے؟کروڑوں کا کمرشل ٹائم اور اربوں کی سرمایہ کاری: ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور انڈیا کا میچ نہ ہونے سے براڈکاسٹرز پر کیا اثر پڑ سکتا ہے؟پاکستان کے میچ کھیلنے سے انکار کے باوجود انڈین ٹیم سری لنکا کیوں جا رہی ہے؟
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More