انتباہ: اس خبر میں شامل تفصیلات کچھ قارئین کے لیے تکلیف دہ ہو سکتے ہیں۔
انڈیا کی ریاست مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے گاؤں کی پنچایت کا الیکشن لڑنے کے لیے مبینہ طور پر اپنی بیٹی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔
پدورنگا نامی اس شخص کے تین بچے تھے اور مہاراشٹر میں نافذ انتخابی قواعد کے مطابق جس شخص کے دو سے زیادہ بچے ہوں وہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا۔
لیکن پدورنگا نے اپنی بیٹی کو مہاراشٹر میں قتل نہیں کیا کیونکہ اسے ڈر تھا کہ ایسا کرنے سے وہ پکڑا جا سکتا ہے۔
چھ سالہ پراچی کی لاش مہاراشٹر کی پڑوسی ریاست تلنگانہ میں واقع نظام ساگر نہر میں ملی تھی۔
نظام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ چھ سالہ پراچی کو ان کے والد تلنگانہ لائے اور قتل کر دیا۔
اس بچی کی لاش برآمد ہونے کے بعد پولیس نے ایک مقدمہ درج کیا تھا اور تفتیش کے لیے تین تحقیقاتی ٹیمیں بنائی تھیں۔
دو فروری کو پولیس نے میڈیا کو اس بچی کی لاش برآمد ہونے کی اطلاع دی، جس کے بعد ان کی تصویر میڈیا پر چلنے لگی تاکہ اس کے رشتہ داروں کو ڈھونڈا جا سکے۔
جب واٹس ایپ سٹیٹس سے رشتہ داروں نے بچی کو پہچانا
نظام آباد پولیس کے ایک کانسٹیبل سدھیر نے اس بچی کی ایک تصویر اپنے واٹس ایپ سٹیٹس پر لگائی تھی اور یہ تصویر مہاراشٹر کے مکھرجی تعلقہ میں موجود پراچی کے کچھ رشتہ داروں نے بھی دیکھی اور اسے پہچان لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پدورنگا کی گاؤں میں نائی کی دکان ہے اور اس کے تین بچے تھے۔
قتل کی منصوبہ بندی کیسے کی گئی؟
مہاراشٹر بھر میں پنچایت کے انتخابات رواں برس ہونے ہیں۔ اس علاقے کی پنچایت کے سابق سربراہ گنیش شندے نئے انتخابی قوانین کے تحت الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے تھے اور اسی لیے انھوں نے پدورنگا کو انتخابات میں اتارنے کا فیصلہ کیا۔
نظام آباد پولیس کے سرکل انسپیکٹر وجے بابو نے بی بی سی کو بتایا کہ ’گنیش انتخابات نہیں لڑ سکتا تھا اور وہ چاہتا تھا کہ کوئی ایسا شخص الیکشن لڑے جو ان کے قابو میں ہو، اسی لیے اس نے پدورنگا کو الیکشن لڑنے کے لیے قائل کیا۔‘
کاجل اور ارمان کا قتل: ’ہم نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ہمارے گاؤں میں بھی ایسا ہوگا‘’یقین نہیں آ رہا بہو نے میرے بیٹے کو قتل کر دیا‘: وہ واردات جس میں ’خاوند نے بیوی کو خود گولی مارنے کو کہا‘پسند کی شادی سے انکار پر والدین کو انجیکشن لگا کر قتل کرنے کا الزام: ’توقع نہیں تھی بہن ایسی حرکت کرے گی‘شوہر کے قتل کے الزام میں بیوی گرفتار: ’وہ زہر دینے کے بعد پورن ویڈیوز دیکھتی رہی‘
نظام آباد پولیس کے کمشنر سائی چیتینا کہتے ہیں کہ پدورنگا کو ڈر تھا کہ وہ تین بچوں کے ہوتے ہوئے الیکشن نہیں لڑ سکتا، اس لیے اس نے اپنی ایک اولاد کو مارنے کا منصوبہ بنایا۔
پولیس کمشنر کا کہنا تھا کہ پدورنگا نے اپنے ایک بچے کو لے پالک ثابت کرنے کی بھی کوشش کی لیکن سخت قوانین کے سبب اس کی یہ کوشش ناکام رہی۔
وہ اپنے بیٹے کو لے پالک ثابت کرنا چاہتا تھا اور اس لیے پونے کارپوریشن کے دفتر بھی گیا لیکن چونکہ بچے کے برتھ سرٹیفکیٹ میں باپ کا نام پدورنگا درج تھا اس لیے یہ کوشش ناکام ہو گئی۔
پولیس کمشنر کہتے ہیں کہ اس شخص نے سوچا کہ اگر وہ پراچی کو قتل کر دے تو الیکشن میں حصہ لے پائے گا۔
’بچی اپنے باپ سے مجبت کرتی تھی‘
سرکل انسپیکٹر وجے بابو کہتے ہیں کہ ’پراچی اپنے باپ پدورنگا سے بہت محبت کرتی تھی۔ وہ اپنے باپ کے ساتھ فوراً چلی جاتی اور اس کی ہر بات پر عمل کرتی۔‘
’جبکہ اس کی دوسری بیٹی زیادہ وقت اپنی ماں کے ساتھ گزارتی تھی اور پدورنگا اپنے بیٹے کو قتل نہیں کرنا چاہتا تھا کیونکہ وہ اسے اپنا وارث سمجھتا تھا۔‘
Getty Imagesپدورنگا کے تین بچے ہیں (فائل فوٹو)
پولیس کا دعویٰ ہے کہ پدورنگا نے اعتراف کیا ہے کہ اگر وہ پراچی کو مہاراشٹر میں قتل کرتا تو وہ پکڑا جا سکتا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پدورنگا اپنی بیٹی کے قتل کے بعد اس کے لاپتا ہونے کا مقدمہ بھی درج کروانا چاہتا تھا۔
نظام آباد پولیس کے کمشنر سائی چیتنیا نے تصدیق کی ہے کہ گنیش شندے کو بھی اس قتل کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
استنبول میں غیر ملکی خاتون کا قتل: کوڑے دان میں لاش کے ٹکڑے ملنے کے بعد پولیس مبینہ قاتلوں تک کیسے پہنچی؟خوبصورت بچیوں کو قتل کرنے والی خاتون گرفتار: ’خوف تھا کہ یہ بڑی ہو کر مجھ سے زیادہ خوبصورت ہو جائیں گی‘چین میں چھپے ہینڈل والی گاڑیاں فروخت کرنے پر پابندی کیوں عائد کی گئی؟لاہور کے مین ہول میں گرنے سے خاتون اور بچی کی ہلاکت: کیا چند افسران کی معطلی یا گرفتاری ایسے واقعات کو روک پائے گی؟فوج کے سابق افسر توہینِ مذہب کے مقدمے میں بری: راولپنڈی میں ذاتی جھگڑے سے شروع ہونے والا تنازع اور ’موت کی سزا‘تین بچوں کے قتل اور لاشیں نذر آتش کرنے کے الزام میں والدہ گرفتار: پولیس ملزمان تک پہنچنے میں کیسے کامیاب ہوئی؟