سوشل میڈیا پر مقبول ’فارٹ واک‘: کھانے کے بعد گیس خارج کرنے لیے چہل قدمی ہمارے لیے مفید کیوں ہے؟

بی بی سی اردو  |  Nov 27, 2025

Getty Images

جسم سے ہوا خارج ہونا یا گیس نکلنا ایک ایسی چیز جیسے ہم کبھی تسلیم نہیں کرتے ہیں لیکن ’فارٹ واک‘ یا ہوا خارج کرنے کے لیے کی گئی چہل قدمی آج کل سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہے۔

فارٹ واک میں ایسی ورزشیں شامل ہیں جو کھانے کے بعد جسم میں موجود گیس خارج کرنے میں مدد دیتی ہیں، یہ وہ چیز ہی جو ہم سب کرنا چاہتے ہیں۔

اداکار اور گھریلو معیشت کی ماہر میرلین سمتھ اور اُن کے شوہر کی واک کرنے کی مختصر ویڈیوز کو انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر لاکھوں مرتبہ دیکھا گیا۔

انھوں نے بتایا کہ ’کئی سال قبل ہم رات کے کھانے کے بعد اپنے کتے کو ٹہلانے کے لیے باہر لے کر جاتے تھے اور پھر ہم نے اسے ’فارٹ واک‘ کہنا شروع کر دیا کیونکہ چہل قدمی کرنے کے دوران ہمگیس خارج کرتے تھے اور اس کا الزام اپنے کتے پر عائد کرتے تھے۔‘

’فارٹ واک‘ ہمارے لیے مفید کیوں؟Getty Imagesجب ہم خوارک کھاتے ہیں تو کچھ ہوا بھی ہمارے جسم میں داخل ہو جاتی ہے

اگرچہ اس کا نام اور مطلب کچھ عجیب ہے لیکن ’فارٹ واک‘ صحت کے لیے بہت مفید ہے کیونکہ اس سے جسم میں کھانے کے بعد بننے والی گیسز کو خارج ہونے میں مدد ملتی ہے۔

جب ہم کھانا کھاتے ہیں یا پانی پیتے ہیں تو ہم کچھ ہوا بھی اپنے اندر لے جاتے ہیں جو جسم کے نظامِ انہضام میں جمع ہو جاتی ہے۔

خوراک کے ہاضمے کے دوران بھی گیسز بنتی ہیں، کچھ مخصوص خوارک اور ادویات بھی زیادہ ہوا خارج کرنے کا سبب بنتی ہیں۔

میرلین کہتی ہیں کہ ’جب چہل قدمی کرتے ہیں تو دراصل ہماری آنتوں کا مساج ہو رہا ہوتا ہے۔ جو جسم میں موجود گیس کو باہر نکلنے میں مدد دیتا ہے اور یہ صحت کے لیے بہت اچھا ہے۔‘

میرلین ایک منصفہ بھی ہیں اورکھانا پکانے کے بارے میں اُن کی لکھی گئی آٹھ کتابوں کا شمار کینیڈا کی بہترین فروخت ہونے والے کتابوں میں ہوتا ہے۔

ورزش سے جسم میں موجود مائیکروبز، خاص کر وہ جو فیٹی ایسڈ بناتے ہیں، اُن کی تعداد بڑھتی ہے جو آنتوں کے لیے فائدہ مند ہے۔

گٹس یو کے نامی ایک خیراتی ادارے کی انفارمیشن مینیجر جولی تھامسن کا کہنا ہے کہ ’یہ مائیکروبز قدرتی طور پر پائے جانے والے کچھ دیگر مادوں کو بھی تبدیل کرتے ہیں جنھیں بائل ایسڈ کہتے ہیں۔ یہ دونوں تبدیلیاں آنتوں کی حرکت کو بڑھاتی ہیں اور یہی چیز قبض کے مسئلے کو بہتر بناتی ہے اورہوا خارج کرنے میں مدد دیتی ہے۔‘

وہ صحت بخش غذا جو ہماری خوراک کا حصہ نہیں رہیوہ آٹھ چیزیں جو پیٹ میں موجود گیس کے اخراج کی وجہ بن سکتی ہیںسینے میں جلن: کون سی خوراک اسے بڑھاتی ہے اور کون سی غذا اسے کم کرتی ہے؟ہمارے معدے اور دماغ کا آپس میں کیا تعلق ہے اور خوراک کی مدد سے اسے بہتر کیسے بنایا جا سکتا ہے؟

چہل قدمی دل کی صحت اور مدافعتی نظام کو بہتر کرتی ہے اور ٹائپ ٹو ذیابیطیس ہونے کے خطرے سے بچاتی ہے کیونکہ یہ خون میں موجود شوگر کی مقدار کو مستحکم رکھتی ہے۔

میرلین کہتی ہیں کہ ’جب آپ کھانا کھانے کے بعد بیٹھتے نہیں اور آپ حرکت کرتے ہیں تو جسم کے پٹھے خون میں موجود شوگر کو اپنے اند جذب کر لیتے ہیں۔‘

وہ کہتی ہیں کہ ’اب یہ ہی وہ طریقہ ہے جس سے آپ خطرات کم کر سکتے ہیں لیکن یہ وہ چھوٹی چھوٹی عادات ہیں جنھیں اپنانے سے آپ بہت بہتر محسوس کرتے ہیں۔‘

Mairlyn Smithمیرلین نے ’فارٹ واک‘ کے ذریعے ٹائپ ٹو ذیابیطیس کے شکار افراد کی مدد کی مہم چلائی ’فارٹ واک‘ اور فائبر والی خوارک کا استعمال

خوارک میں موجود فائبر کے بارے میں لکھی گئی کتاب کی مصنفہ ایما بریڈول کا کہنا ہے کہ ’فارٹ واک‘ خوارک میں فائبر شامل کرنے کے اہداف حاصل کرنے میں مدد کرتی ہے۔

وہ کہتی ہیں کہ ’ہم جانتے ہیں کہ عالمی سطح پر90فیصد افراد روزانہ خوراک میں 30 گرام فائبر شامل نہیں کر پاتے لیکن اس کا سب سے زیادہ نقصان یہ ہے کہ فائبر نہ لینے سے جسم میں ہوا یا گیس جمع ہو جاتی ہے۔ اس لیےفارٹ واک بہت مددگار ہیں۔‘

خوراک میں فائبر کی موجودگی صحت کے لیے بہت زیادہ مفید ہے۔

Emma Bardwellایما کا کہنا ہے کہ فارٹ واک کی خوبصورتی یہ ہے کہ اس کے لیے سخت قوانین نہیں

خوراک میں فائبر کی موجودگی صحت کے لیے بہت زیادہ مفید ہے۔

ایما کا کہنا ہے کہ فائبر کولیسٹرول کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ’اس سے خون میں شوگر کی سطح بہتر رہتی ہے اور قبض نہیں ہوتا۔ خوراک میں موجود فائبر دل کی بیماریوں، ٹائپ ٹو ذیابیطیس اور کچھ اقسام کے کیسنر کو روکنے میں مدد دیتا ہے۔

فائبر آنتوں میں موجود مائیکروبز کو بھی خوراک دیتے ہیں۔

ہوتا یہ ہے کہ وہ اس فائبر کو کھاتے ہیں اور خمیر بناتے ہیں اور یہ وہ میٹابولائٹس بناتے ہیں جو جسم میں گھومتے پھرتے ہیں اور اس کے بے شمار فوائد ہیں۔

یہ وٹامن B 12سے لے کر سیروٹونن جیسے نیورو ٹرانسمیٹر بناتے ہیں جو ہمارے موڈ کو بھی اچھا کرتا ہے۔

دماغی صحت پر اثرات

گھر سے باہر نکلنا اور واک کرنے سے ہماری دماغی صحت بہتر ہوتی ہے جیسے ورزش کرنے سے جسم میں اچھے ہارمونز خارج ہوتے ہیں۔

یہ ہماری توجہ پریشانیوں سے ہٹاتی ہے اور اچھی نیند لینے میں مدد کرتی ہے۔

میرلین کہتی ہیں کہ چہل قدمی سے تعلقات بہتر کرنے میں مدد ملتی ہے اور ان کے لیے یہ مصروف زندگی میں اپنے شوہر کے ساتھ وقت گزارنے کا بہترین طریقہ ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ ’جب میرے شوہر نہیں ہوتے تو میں اپنے دوستوں اور ہمسایوں کے ساتھ چہل قدمی پر جاتی ہوں یہ سب سے رابطے میں رہنے کا بہترین طریقہ ہے۔‘

کووڈ کے دوران لوگوں کو خوش کرنے کے لیے میرلین نے انسٹاگرام پر جوڑے کی ’فارٹ واک‘ کے بارے میں ویڈیوز بنانا شروع کیں۔ پھر 2023 میں وہ برف پر پھسل گئیں اور انھیں چوٹ لگی۔ اس دوران یہ ویڈیوز ریکارڈ کرنا اُن کی صحت یابی کا حصہ بن گیا۔

انھوں نے کہا کہ ’میں نے اپنا فون اُٹھایا اور اس کے بارے میں بات کرنا شروع کر دی۔‘

’فارٹ واک‘ کیسے اور کتنی کی جائے؟

ویسے تو آپ کو ہر بار کھانا کھانے کے بعد کچھ حرکت ضرور کرنی چاہیے لیکن اس کا بہترین وقت دن کے سب سے اہم کھانے کے بعد ہے اور زیادہ تر افراد کے لیے رات کا کھانا ہی دن میں سب سے مکمل کھانا ہوتا ہے۔

اس واک کے لیے کوئی بہت سخت قوانین نہیں لیکن ایما کا کہنا ہے کہ خوراک کے ہاضمے کے لیے 30 منٹ سے ایک گھنٹے کا دورانیہ بہتر ہے۔

یہ واک بہت لمبی یا مشکل نہیں ہونی چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ ’ہم صرف کہہ رہے ہیں کہ دس منٹ بھی بہت ہیں۔ ہمیں چیزوں کو بہت مشکل بنانے کی ضرورت نہیں۔‘

آپ کو صرف آرام دہ اور موسم کی مناسبت کے مطابق کپڑے اور جوتے پہنے کی ضرورت ہے۔

ایما نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بعض اوقات صحت مند رہنے کو مہنگا اور مشکل بنا کر دکھایا جاتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ’کھانے کے بعد سادہ سی چہل قدمی کے بارے میں بات کرنا ہی تازگی بخشتا ہے کیونکہ یہ بالکل مفت ہے اور ہر کوئی یہ کر سکتا۔‘

میرلین نے کہا کہ روزمرہ کے معمولات میں ’فارٹ واک‘ کو شامل کرنا بہترین چھوٹی سی عادت ہے اوریہصحت مند زندگی میں اضافہ کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ’یہ چھوٹی چھوٹی وہ تجاویز ہیں جو آپ کو ٹریک پر رکھنے اور بہترین محسوس کرنے میں آپ کی مدد کریں گی۔ میں صرف اس بات پر بہت خوش ہوں کہ اسے لوگوں نے کیسے پکڑا کیونکہ میرا واحد مقصد لوگوں کو صوفے سے اترنے کی ترغیب دینا تھا۔‘

ذہنی دباؤ اور بدہضمی کا تعلق آپ کے ڈی این اے سے بھی ہو سکتا ہے’میٹ انٹولرینس‘: کیا یہ ممکن ہے کہ ہمارا معدہ گوشت کو ہضم کرنا بھول جائے؟سینے میں جلن: کون سی خوراک اسے بڑھاتی ہے اور کون سی غذا اسے کم کرتی ہے؟وہ آٹھ چیزیں جو پیٹ میں موجود گیس کے اخراج کی وجہ بن سکتی ہیںآہستہ آہستہ اور خاموشی سے کھانے میں چُھپے صحت کے رازدالیں اور کچی سبزیاں صحت کے لیے کتنی فائدہ مند ہیں
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More