’دس کروڑ روپے‘ کے منفرد کیلکولیٹر کی نیلامی کا معاملہ متنازع کیوں بن گیا

بی بی سی اردو  |  Nov 21, 2025

AFP via Getty Images

دنیا کی سب سے پہلی حساب کتاب کرنے والی مشین کی قیمت کا تخمینہ پاکستانی روپے کی قدر کے اعتبار سے تقریبا دس کروڑ روپے ہو سکتا ہے لیکن اس کی نیلامی کا معاملہ متنازع ہو چکا ہے۔

یہ مشین، جسے فرانسیسی ریاضی دان بلیس پاسکل نے 1642 میں تیار کیا تھا، کرسٹیز آکشن ہاؤس میں نیلام کی جانے والی تھی لیکن پھر بیچ میں فرانس کا ’قومی وقار‘ اور عدالتی حکم رکاوٹ بن گئے۔

پیرس کی ایک عدالت نے اس مشین کی برآمد پر پابندی عائد کر دی ہے جس کے بعد کرسٹیز نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسے فی الحال نیلامی میں پیش نہیں کیا جائے گا۔

اس سے قبل کرسٹیز نے کہا تھا کہ یہ اب تک نیلامی کے لیے پیش کیا جانے والا سب سے ’اہم سائنسی آلہ ہے‘ اور مختلف اندازوں کے مطابق اسے دو سے تین ملین یورو تک میں فروخت کیا جا سکتا تھا۔

ادھر سائنسدانوں اور محققین نے اسے تاریخی آلہ قرار دیتے ہوئے اپیل کی ہے کہ اسے ’قومی خزانہ‘ قرار دے دینا چاہیے۔

یاد رہے کہ پاسکل کی عمر صرف 19 برس تھی جب انھوں نے کیلکولیٹر کی سب سے اولین شکل تیار کی تھی۔ اس وقت دنیا میں ایسی صرف نو مشینیں موجود ہیں۔

کرسٹیز کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ’یہ تاریخ میں پہلی کوشش تھی کہ انسانی دماغ کا کام ایک مشین سے لیا جائے۔‘

بیان کے مطابق ’یہ ایجاد ایک بڑی چھلانگ تھی جس کی اہمیت آج کی دنیا میں خصوصی مطلب لیتی ہے۔‘

’لا پاسکلین‘ نامی اس مشین کو اس سے قبل نیو یارک اور ہانگ کانگ میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

ایک ارب روپے سے زیادہ میں نیلام ہونے والی 1600 سال پرانی مذہبی کتاب میں ایسی کیا خاص بات ہے’ایک کروڑ ڈالر‘: دنیا کے سب سے مہنگے اور اصلی ’برکن‘ ہینڈ بیگ میں ایسا کیا خاص ہے؟سائنسدانوں نے دنیا کے قدیم ترین ’کمپیوٹر‘ کی گتھی سلجھا لی’دنیا کے سب سے مہنگے پر‘ میں ایسی کیا خاص بات ہے

تاہم بدھ کے دن پیرس کی ایک انتظامی عدالت نے فرانس کے ثقافتی وزیر کی جانب سے جاری شدہ برآمدی اجازت نامے کے خلاف حکم امتنازع جاری کیا تھا۔

یہ اجازت نامہ مئی میں جاری کیا گیا تھا۔ فرانسیسی وزارت کی جانب سے جاری کردہ سرٹیفیکیٹ پر دو ماہرین کے دستخط بھی تھے جن میں سے ایک کا تعلق لوو میوزیم سے ہے۔

عدالت میں سماعت کرنے والے جج نے فیصلہ کیا تھا کہ سرٹیفیکیٹ کی قانونی حیثیت پر ’سنجیدہ سوالات‘ ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کو دیے جانے والے بیان میں کرسٹیز آکشن ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ حتمی فیصلے کے انتظار میں، کرسٹیز نے اس نیلامی کو معطل کر دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ ’اس مشین کی تاریخی اور سائنسی قدر کو دیکھتے ہوئے اسے قومی خزانہ قرار دیا جا سکتا ہے‘ جس کے بعد فرانسیسی قوانین کے تحت اس کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

سبیسچیئن اشر کی اضافی رپورٹنگ کے ساتھ

سائنسدانوں نے دنیا کے قدیم ترین ’کمپیوٹر‘ کی گتھی سلجھا لیایک ارب روپے سے زیادہ میں نیلام ہونے والی 1600 سال پرانی مذہبی کتاب میں ایسی کیا خاص بات ہے’ایک کروڑ ڈالر‘: دنیا کے سب سے مہنگے اور اصلی ’برکن‘ ہینڈ بیگ میں ایسا کیا خاص ہے؟’دنیا کے سب سے مہنگے پر‘ میں ایسی کیا خاص بات ہےشہزادی ڈیانا کا ’کالی بھیڑ‘ والا سویٹر 10 لاکھ ڈالر سے زیادہ رقم میں نیلام
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More