’استغفر اللہ، مجھے کراچی پسند نہیں‘: صبا قمر کا وہ بیان جس سے ’روشنیوں کے شہر‘ میں رہنے والے ناراض ہو گئے

بی بی سی اردو  |  Oct 31, 2025

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کی اداکاری یوں تو سوشل میڈیا پر اکثر صارفین کے درمیان موضوع بحث رہتی ہے لیکن اس بار صبا قمر اپنی اداکاری یا ڈرامے کے باعث نہیں بلکہ اپنے ایک بیان کے حوالے سے ٹرینڈ کر رہی ہیں۔

صبا قمر کا موضوع بحث جملہ ہے ’استغفراللہ ۔۔۔ مجھے کراچی بالکل پسند نہیں۔‘

اداکارہ صبا قمر نے کراچی سے متعلق اپنی رائے کا اظہار ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں کیا جہاں اینکر نے ان سے کراچی منتقل ہونے سے متعلق سوال کیا اور صبا کے اس جواب پر بیشتر شائقین ناراض ہو گئے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر صبا قمر کے الفاظ ’استغفراللہ کراچی‘ پر خصوصاً پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے پیار کرنے والے اور اس سے تعلق رکھنے والوں نے نہ صرف صبا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ اُن سے معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا۔

بہت سے صارفین نے اپنی ناراضگی کے اظہار میں انھیں یاد دلایا کہ ’کراچی وہی شہر ہے جہاں آپ نے کام کیا تو اب کیوں اپنے منہ سے اس کی برائی کر رہی ہیں۔‘

سوشل میڈیا پر کراچی سے متعلق بحث تھمنے کے بجائے دو دن سے جاری ہے اور اس دوران اس میں بعض دیگر اداکار بھی شامل ہوتے گئے۔

لیکن اس سب سے پہلے یہ جان لیتے ہیں کہ آخر صبا قمر کے استغفراللہ کہنے کی بات شروع کہاں سے ہوئی؟

Getty Imagesکراچی سے متعلق صبا قمر کے بیان کا سیاق و سباق

اداکارہ صبا قمر کے منہ سے یہ جملہ احمد رندھاوا کے ساتھ ان کی حالیہ پوڈ کاسٹ میں نکلا۔ صبا قمر کے مختلف ڈراموں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بات ان کے حالیہ ڈرامے ’پامال‘ کی جانب آئی اور یہاں صبا قمر نے بتایا کہ ان کو اسلام آباد بہت پسند ہے۔

یاد رہے کہ ڈرامے ’پامال‘ کی ذیادہ تر شوٹنگ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوئی ہے۔

اس گفتگو میں جب اینکر نے ان سے کہا کہ ’صبا آپ کے لیے لاہور سے دور رہنا مشکل ہے اورآپ کئی بار اس کا ذکر کر چکی ہیں تو اسی جملے کے بیچ میں صبا قمرانگلش میں سرگوشی کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’مجھے کراچی پسند نہیں۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’اگر اسلام آباد میں کچھ (کام) نہیں بھی سمجھ آ رہا ہوتا تو میں کہتی ہوں کہ ڈن میں آ رہی ہوں اسلام آباد۔ مجھے اسلام آباد سے پیار ہے کیونکہ اس شہر کے ماحول میں کچھ ’پراسراریت‘ ہے جو مجھے پسند ہے۔‘

پھر صبا نے کیمرے کی جانب دیکھ کر کہا کہ ’اگر کوئی بھی پراجیکٹ کراچی میں ہو تو پلیز اس کو اسلام آباد شفٹ کر دیں۔‘

اینکر نے مختلف سوالات کے دوران پوچھا کہ صبا کراچی شفٹ ہونے کا آپ نے کبھی نہیں سوچا؟

جس کے جواب میں صبا قمر نے کہا کہ ’استغفراللہ‘ ساتھ ہی انھوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’کہتے ہیں کہ ایسا نہیں کہنا چاہیے کچھ پتا نہیں ہوتا۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’اتنے سال ہو گئے میں نے کراچی شفٹ ہونے کا نہیں سوچا۔ بس وہاں کام کیا، ہائی ٹی کی اور واپس آ گئے بس اتنا ہی ہے کراچی۔‘

اگلے سوال پر انھوں نے کہا کہ ’مجھے اسلام آباد پسند ہے پھر لاہور اور پھر کراچی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کو کھلی جگہ پسند ہے۔ لان اور بڑی کھلی جگہ۔‘

کراچی: مچھیروں کی خاموش بستی کو ’روشنیوں کا شہر‘ بنانے والے ہرچند رائے کون تھے؟https://www.bbc.com/urdu/articles/c62z4p04k2goکراچی کے قحبہ خانے اور کوٹھے کیسے اجڑے؟’کنکریٹ کے جنگل‘ کراچی سے پرندے کیوں روٹھ گئے؟’دل کو ٹھیس پہنچنے سے شہر بہتر نہیں ہو گا‘

صبا قمر کے یہ جملے سوشل میڈیا پر گویا جنگل میں آگ کی طرح پھیلتے گئے اور کراچی سے پیار کرنے والوں نے انھیں خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

داؤد قمر نامی صارف نے لکھا کہ کراچی کو ’ناپسندیدہ‘ کہنا اُن لاکھوں شہریوں کی توہین ہے جو دن رات اس شہر کو زندہ رکھتے ہیں۔

انھوں نے لکھا کہ ’یہ شہر مسائل کے باوجود پاکستان کی معاشی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ محنت کشوں، تاجروں، طلبہ اور خواب دیکھنے والوں کا شہر بلکہ صبا قمر جیسی فنکارہ کو شہرہ آفاق بلندی پلکوں پر سجانے والوں کا شہر ہے۔‘

تاہم بعض صارفین ایسے بھی تھے جنھوں نے اس حقیقت کو مانا کہ کراچی میں رہنا اب آسان نہیں رہا۔

عامر رؤف نامی صارف نے لکھا کہ صبا درست کہہ رہی ہیں۔ ان کے مطابق کراچی والوں کو کیا مسئلہ، مسئلہ ان سسٹم مافیا اور غیر مقامی ٹھیکیداروں کو ہے جنھیں سچ سننے سے الرجی ہے۔‘

انھوں نے مزید لکھا کہ ہم کراچی والے تو خود روز یہی بولتے ہیں۔

جبکہ ضیا الحق نامی صارف نے لکھا کہ ’دل کو ٹھیس پہنچنے سے شہر بہتر نہیں ہو گا اس کے مسائل کو اجاگر کرنا ہو گا جیسے صبا قمر نے کیا۔‘

’ہمیں اپنی دھرتی کا ایک ایک کونہ پیارا ہے‘

سوشل میڈیا پر صارفین کے ملے جلے رد عمل کے دوران شمع جونیجو نے صبا قمر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھ دیا کہ ’کراچی آتے ہیں، کراچی کا کھاتے ہیں، کراچی سے کماتے ہیں، کراچی ہی سے مشہور ہوتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ کراچی پسند نہیں۔‘

شمع جونیجو کے اس بیان کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے عفت عمر نے صبا قمر کی حمایت میں کراچی کو ’گندا شہر‘ لکھ دیا۔

عفت عمر نے لکھا کہ ’بھئی کام کے لیے جاتے ہیں، نہیں پسند تو نہیں پسند کیا زبردستی پسند کریں، بہت گندا شہر ہے۔‘

یہ سلسلہ اس وقت مزید طول پکڑ گیا جب اداکارہ جویریہ سعود نے عفت عمر کی ٹویٹ پر جواباً لکھا کہ ’کراچی گندا نہیں، لوگوں کی سوچ گندی ہے، جو اس کو گندا کہتے ہیں، یہ وہی لوگ ہیں جو اپنے ہی ملک کو گندا کہہ رہے ہیں، کراچی ہو یا پاکستان کا کوئی بھی شہر ہمیں تو ہماری دھرتی کا ایک ایک کونہ پیارا ہے۔‘

کراچی کی صحافی شیما صدیقی نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے بی بی سی کو بتایا کہ کراچی صبا قمر کا شہر نہیں تو وہ یہی کہیں گی۔ وہ کراچی کی رہنے والی نہیں۔

شیما نے کہا کہ ’ہر ایک کی اپنے شہر کے لیے محبت ہوتی ہے۔ جیسے مجھے کراچی کی ہزار خامیاں نظر آتی ہیں لیکن میری کراچی کی اونر شپ ہے تو میں ٹوٹی پھوٹی سڑکوں، خراب آب و ہوا ہونے کے باوجود اس کو اپنا شہر کہتی اور مانتی ہوں۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’تو یہ صبا قمر کا حق ہے کہ وہ کہہ سکتی ہیں۔ ان کے منہ سے باتوں میں نکل گیا تو اس میں کوئی بڑی بات نہیں۔‘

کراچی کی آلودہ ساحلی پٹی: ’ایک وقت تھا ہم یہاں بال دھوتے تھے، اب یہ مٹی پاؤں پر لگ جائے تو کئی روز کالک نہیں جاتی‘’کنکریٹ کے جنگل‘ کراچی سے پرندے کیوں روٹھ گئے؟کراچی کے قحبہ خانے اور کوٹھے کیسے اجڑے؟کراچی: مچھیروں کی خاموش بستی کو ’روشنیوں کا شہر‘ بنانے والے ہرچند رائے کون تھے؟کراچی کی قدیم پارسی کالونی جہاں اب ویرانیوں کے ڈیرے ہیںکراچی: مچھیروں کی خاموش بستی کو ’روشنیوں کا شہر‘ بنانے والے ہرچند رائے کون تھے؟
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More