اگرچہ بخار ان لوگوں کے لیے ایک غیر آرام دہ اور تکلیف دہ حالت ہے جو اس میں مبتلا ہوتے ہیں اور یہ بعض اوقات خطرناک بھی ہو سکتا ہے لیکن یہ جسم کے دفاعی نظام کا ایک لازمی حصہ ہے۔
جب آپ کو صبح 3 بجے بے خوابی ہوتی ہے، پسینہ آپ کی جلد سے ٹپکتا ہے اور آپ کو کپکپاہٹ ہوتی ہے، یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ کے جسم میں کچھ غلط ہے۔
خاص طور پر جب آپ شدید گرمی محسوس کرتے ہیں، جیسے تندور اور آپ کو بے بسی، الجھن اور تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے۔ آپ اپنے آپ کو یقین دلائیں کہ ’یہ صرف بخار ہے۔‘
بخار ایک ارتقائی حالت ہے جو 600 ملین سال سے زیادہ پرانی ہے اور یہ وائرل، بیکٹیریل اور فنگل انفیکشن کی ایک وسیع رینج کی ایک عام علامت ہے۔ مثال کے طور پر، ہم میں سے اکثر نے انفلوئنزا کے دوران اس علامت کا تجربہ کیا ہے۔
بخار کو تاریخی طور پر سنگین، اکثر مہلک بیماریوں سے بھی جوڑا گیا ہے، یہاں تک کہ اس کا نام اس طرح کی بہت سی بیماریوں کے لیبل کا حصہ بن گیا ہے، جیسے سرخ رنگ کا بخار، ڈینگی بخار، زرد بخار، لاسا بخار اور بہت سی دیگر اقسام۔
علاج کے طور پر خون بہنا
ہیلتھ کیئر کی ایک محقق اور آکسفورڈ یونیورسٹی میں طب کی تاریخ دان سیلی فریمپٹن کہتی ہیں کہ ہمارے آباؤ اجداد بخار کے خطرات سے بخوبی واقف تھے۔
اُن کے بقول ’آج کل ہم سمجھتے ہیں کہ جب آپ کو بخار ہوتا ہے، تو یہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ جسم میں کچھ ہو رہا ہے۔ تاہم، جدید دور کے اوائل میں اور 19 ویں صدی تک بہت سے لوگ بخار کو ایک الگ بیماری کے طور پر دیکھتے تھے۔‘
قدیم یونانی بخار کا مختلف طریقوں سے علاج کرتے تھے، زبردستی روزہ رکھنے سے لے کر خون نکالنے تک، یہ دونوں 19 ویں صدی تک بخار کو کم کرنے کی کوشش میں استعمال ہوتے تھے۔
فرمپٹن بتاتے ہیں کہ بخار کو سمجھنے میں بنیادی تبدیلی جراثیم کے نظریے کے ظہور کے ساتھ ہوئی، انفیکشن کی نوعیت کے بارے میں ہماری سمجھ میں اضافہ ہوا اور بخار کو ایک الگ بیماری کے بجائے ایک مخصوص بیماری کی علامت کے طور پر دیکھا جانے لگا۔
بخار اب انفیکشن کے خلاف جسم کے فطری مدافعتی ردِعمل کے ایک اہم جزو کے طور پر جانا جاتا ہے اور یہ انفیکشنز کا مقابلہ کرنے کے لیے جسم کی وارننگ جیسا ہے۔
بخار اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ جرثومے اور دیگر بیکٹریا ہمارے جسم پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن بخار ان سے مقابلہ کرتا ہے اور ان سے نجات میں مدد دتیا ہے۔
بخار کیا ہے؟
بخار عامطور پر جسمکادرجہ حرارت38 ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھ جانے سے ہوتا ہے۔ یہ انفیکشن کے لیے ایک عامردِعمل کے طور پر ظاہر ہو سکتا ہے، لیکن یہ خود کار قوت مدافعت کی بیماریوں یا ویکسینیشن کے بعد کے نتیجے میں بھی ہو سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق جب ہمارا جسم کسی وائرل خطرے بشمول فنگل یا بیکٹیریل انفیکشن کے خلاف متحرک ہوتا ہے تو ہمارے جسم کا درجہ حرارت معمول سے بڑھ جاتا ہے۔ یہ ہمارے جسم کے مدافعتی نظام کے ردعمل کا اہم جزو ہے۔ یہ ہمارے جسم کو نقصان دہ جاندار جرثوموں سے بچاتا ہے جن کی زیادہ درجہ حرارت میں بقا ممکن نہیں ہوتی۔
لندن کی کوئین میری یونیورسٹی میں امیونو فارماکولوجی کےپروفیسر اور سوزش کے علاجکے ماہر مورو برٹی کہتے ہیں: ’جسم یہ تسلیم کرتا ہے کہ کوئی وائرس یا بیکٹیریا موجود ہے جس کے بعد یہ اپنا درجہ حرارت خود ہی بڑھا لیتا ہے، یہ ایک طرح سے ان وائرسز اور بیکٹیریا کے خلاف ردعمل ہوتا ہے تاکہ خلیے اور انزائمز بہتر طور پر کام کریں، اور یہ یقیناً ایک عارضی ری سیٹ ہے۔ ‘
اُن کے بقول ہمارے جسموں میں بہت ٹھنڈا، بہت گرم اور بہت گرم ہونے کے درمیان ایک عمدہ لکیر ہے۔ جب جسم کا بنیادی درجہ حرارت 35 ڈگری سے کم ہو جاتا ہے، تو کپکپی شروع ہو جاتی ہے، بولنے میں مشکل ہوتی ہے اور سانس لینے کی رفتار کم ہو جاتی ہے۔
دوسری طرف، جسم کے بنیادی درجہ حرارت کو معمول سے زیادہ دیر تک بلند کرنے سے جسم کے اندرونی نظام بشمول مرکزی اعصابی نظام کے لیے خطرہ ہوتا ہے، خاص طور پر جب یہ 40 ڈگری سے زیادہ ہو تو بخار کے دورے اور یہاں تک کہ موت کا باعث بن سکتا ہے۔
ماہواری کے درد اور بخار میں لیے جانے والے میفینامک ایسڈ کے حامل پین کلرز صحت کے لیے خطرہمانع حمل ادویات کے خواتین کی صحت پر کیا اثرات ہو سکتے ہیںہیروئن سے بھی 50 گنا زیادہ طاقتور دوا فینٹینیل جو سانس روک کر موت کا سبب بن جاتی ہےکیا پیراسیٹامول بھی ہماری شخصیت کو تبدیل کرتی ہے؟
اگر جسم کو محسوس ہونے والا خطرہ ختم ہو جائے تو بخار ٹوٹ جاتا ہے۔ بخار اس وقت ختم ہوتا ہے جب جسم کامیابی سے انفیکشن کو ختم کر دیتا ہے، یا تو خود یا جدید طبی ادویات، جیسے کہ بیکٹیریل انفیکشن کے لیے اینٹی بائیوٹکس وغیرہ۔
بخار انفیکشن کے خلاف مدافعتی نظام کی مزاحمت کا ایک ستون ہے۔ یہ چوٹ یا انفیکشن جیسے نقصانات کے لیے جسم کا قدرتی ردعمل ہے۔
چھوٹے بچوں کو بخار کا سامنا بالغوں کی طرح ہی ہوتا ہے، اکثر وائرل یا بیکٹیریل انفیکشن کی وجہ سے۔ تاہم، وہ ان کے لیے زیادہ حساس ہوتے ہیں۔ زیادہ تر اس لیے کہ ان کے جسموں کو اپنے اندرونی تھرموسٹیٹ کو ایڈجسٹ کرنے میں زیادہ وقت لگتا ہے۔
Getty Imagesایک ایسا فائدہ جو ہزاروں سال سے جاری ہے
بخار کو ختم کرنے کے لیے صدیوں کی انتھک کوششوں کے باوجود، سائنس دان آج سمجھتے ہیں کہ اس کے فوائد اکثر نقصانات سے زیادہ ہوتے ہیں۔
برٹی کا کہنا ہے کہ جب کسی شخص کو بخار ہوتا ہے تو، بلند درجہ حرارت مدافعتی نظام کے خلیات کی سرگرمی کو بڑھا سکتا ہے، جیسے کہ سفید خون کے خلیات، انھیں مائکروبیل خطرے کا زیادہ تیزی سے جواب دینے میں مدد کرتے ہیں۔
بخار جسم میں انفیکشن سے لڑنے کے لیے کیمیائی اور سیلولر ردِ عمل کی بھی مدد کر سکتا ہے، ساتھ ہی تھرموسٹیٹ کو اس درجہ حرارت تک بڑھا سکتا ہے جس پر جرثومے جیسے بیکٹیریا پروان چڑھتے ہیں۔
بخار سے پیدا ہونے والی حرارت ایک الارم سسٹمکے طور پر کام کرتی ہے، جو ہمارے اندرونی نگرانی کے نظام کو حرکت میں لانے کے لیے متحرک کرتی ہے۔
برٹی نے مزید کہا کہ بخار کے دوران رویے میں تبدیلیاں جسم کے مدافعتی نظام کے ردِعمل کو بڑھانے میں معاون ہوتی ہیں۔ دیگر عوامل کے ساتھ جو جسم انفیکشن سے لڑنے کے لیے استعمال کرتا ہے، جیسے کہ خون میں آئرن اور زنک کی کم سطح، بھوک میں کمی، اور عام سستی، یہ تبدیلیاں ہمیں آرام اور صحت یابی پر توجہ مرکوز کرنے پر مجبور کرتی ہیں۔
تیز بخارGetty Images
اگر ہمارے جسم سوزش کے خلاف ردِعمل پیدا کرنے سے قاصر ہیں، جیسے کہ بخار، سوجن، یا لالی، تو ہم جسم کو انفیکشن سے مناسب طور پر محفوظ نہیں رکھ پائیں گے۔
تاہم، برٹی کے مطابق بخار خطرناک بھی ہو سکتا ہے۔ زیادہ دیر تک زیادہ جسمانی درجہ حرارت پانی کی کمی کا باعث بن سکتا ہے، کیونکہ جسم خود کو ٹھنڈا کرنے کے لیے پسینہ بڑھاتا ہے۔
اگر جسم کا درجہ حرارت ایک محفوظ حد سے زیادہ ہو جائے اور ایک طویل مدت تک 40 ڈگری سے اوپر رہے تو جسم کے اہم نظام ٹھیک سے کام کرنا بند کر دیتے ہیں۔ چوہوں پر 2024 کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ ضرورت سے زیادہ گرمی ڈی این اے کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
بخار کے دوروں کا ایک اور خطرہ آکشیپ ہے، جو بنیادی طور پر چھوٹے بچوں کو متاثر کرتا ہے۔ یہ دورے جسم کے بنیادی درجہ حرارت میں تیزی سے اضافے کے جواب میں ہوتے ہیں جب انفیکشن کا سامنا ہوتا ہے۔ اس رجحان کی صحیح وجہ ابھی تک پوری طرح سے سمجھ میں نہیں آئی ہے۔ اگرچہ زیادہ تر بخار کے دورے کسی طویل مدتی نقصان یا اثرات کا سبب نہیں بنتے، لیکن ضروری ٹیسٹ کے لیے ڈاکٹر سے رجوع ضروری ہے۔
مسلسل بخار نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے اور بعض کیسز میں یہ گردن توڑ بخار اور نمونیا میں بھی تیدیل ہو سکتا ہے۔ لہذا جسم کے درجہ حرارت کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات ضروری ہوتے ہیں۔
بخار بعض اوقات جان لیوا بھی ہو سکتا ہے، یہ اُس وقت ہوتا ہے جب جسم انفیکشن سے لڑنے اور ہماری حفاظت کرتے کرتے انتہائی تیز اور بے قابو بخار میں تبدیل ہو جاتا ہے جسے ہائپر تھرمیا کہا جاتا ہے۔ یہ بے قابو بخار دماغ کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ موت کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
کیا بخار کا علاج ہونا چاہیے؟
یہ دیکھتے ہوئے کہ بخار اکثر جسم کو انفیکشن سے لڑنے میں مدد کرتا ہے، جب آپ اسے ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو کیا ہوتا ہے؟
اس حوالے سے کچھ معاملات ہیں جنھیں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ کرونا وبا کے دوران وبائی مرض کے مطالعے سے پتا چلا کہ بخار کو ختم کرنا نقصان دہ ہو سکتا ہے کیونکہ بخار بیماری کی دیگر علامات کے ساتھ ساتھ انفیکشن کے خلاف دفاع کا ایک ہتھیار ہے۔
بخار کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ادویات کے استعمال سے کمیونٹی کی سطح پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
سنہ 2014 کے ایک مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ انفلوئنزا کی وجہ سے ہونے والے بخار کی صورت میں فوراً دوا لے کر لوگ اپنے روزمرہ کے کام شروع کر دیتے ہیں۔ لیکن دوا چونکہ بیماری کا صرف اثر کم کر سکتی ہے، لہذا یہ اس دوران بیماری پھیلنے کا سبب بنتا ہے۔
برٹی کے مطابق اگر ہلکا بخار ہو تو اس صورت میں اسے اپنا کام کرنے دینا چاہیے۔ جسم کو ضروری انفیکشن سے لڑنے کے لیے 24 سے 48 گھنٹے کا وقت دیا جا سکتا ہے۔ تاہم، وہ خبردار کرتے ہیں کہ کچھ حالات میں یہ اب بھی خطرناک ہو سکتا ہے، اس لیے ہمیشہ ایسے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے جو ہر طبی حالت کے مخصوص حالات کی بنیاد پر بہترین علاج کے منصوبے کا تعین کر سکے۔
سائنس دان اب بھی یہ تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ بخار کا علاج کب بہتر ہے اور کب اسے تنہا چھوڑنا بہتر ہے۔ تاہم، اگلی بار جب آپ کو بخار، پسینہ ٹپکنا، اور کپکپاہٹ ہو، تو موقع سے فائدہ اٹھائیں اپنے مدافعتی نظام کی کوششوں کی تعریف کریں جو آپ کو نقصان سے بچانے کے لیے، ہزاروں سالوں میں تیار ہو چکے ہیں۔
ماہواری کے درد اور بخار میں لیے جانے والے میفینامک ایسڈ کے حامل پین کلرز صحت کے لیے خطرہمانع حمل ادویات کے خواتین کی صحت پر کیا اثرات ہو سکتے ہیں’ڈپریشن کی ادویات نے زندگیاں تباہ کر دیں‘ہیروئن سے بھی 50 گنا زیادہ طاقتور دوا فینٹینیل جو سانس روک کر موت کا سبب بن جاتی ہے