امریکہ کے شہر ڈیلس میں فائرنگ سے حملہ آور سمیت تین افراد ہلاک، ایک زخمی

اردو نیوز  |  Sep 25, 2025

امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں بدھ کو امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کے حراستی مرکز پر سنائپر حملے سے زیر حراست دو افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔محکمہ پولیس ڈیلس نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ ’مشتبہ مسلح شخص نے متصل عمارت سے آئی سی ای کے حراستی مرکز پر بلااشتعال فائرنگ کی تھی، ہلاک ہو گیا ہے۔

ہوم لینڈ سکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹی نوم کا کہنا ہے کہ ’حملہ آور اپنی ہی گولی لگنے سے مارا گیا۔‘کرسٹی نوم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’اگرچہ ہمیں تاحال فائرنگ کرنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، لیکن ہم جانتے ہیں کہ ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بے پناہ تشدد کا سامنا ہے، اسے رُکنا چاہیے۔‘ایف بی آئی کے حکام کا کہنا ہے کہ ’ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس نے براہِ راست میگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کو نشانہ بنایا۔یہ ایجنسی لاکھوں غیرقانونی تارکین وطن کو ملک سے نکالنے کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وعدے کو پورا کرنے کی بنیادی طور پر ذمہ دار ہے۔امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ’یہ واقعہ ایک فیلڈ آفس میں پیش آیا جہاں حراستی مرکز میں منتقل کرنے سے قبل گرفتار کیے گئے غیرقانونی تارکین کی بے دخلی کی کارروائی اور ضروری دستاویزات مکمل کی جاتی ہیں۔‘امریکی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ ’جس وقت فائرنگ کا یہ واقعہ پیش آیا اس وقت تارکین کو ملک بدری سے قبل ضروری کارروائی کے لیے دفتر کے اندر جایا جا رہا تھا۔‘

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More