سامعہ حجاب اغواء کیس میں نیا موڑ، عدالت میں پیشی کے بعد مدعیہ کا میڈیا سے گریز

ہماری ویب  |  Sep 15, 2025

اسلام آباد کے سب سے ہائی وولٹیج اغواء کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ کیس کی مدعیہ ٹک ٹاکر سامعہ حجاب بالآخر عدالت میں پیش ہوگئیں۔

عدالت سے باہر آتے ہی میڈیا نمائندگان نے سامعہ حجاب کو گھیر لیا اور تیز و تند سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔ رپورٹرز نے بار بار یہ سوال دہرایا: میڈم، کتنے میں ڈیل ہوئی ہے؟ تاہم سامعہ حجاب نے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اور مکمل خاموشی اختیار کیے رکھی۔

ذرائع کے مطابق سامعہ حجاب اور ملزم حسن زاہد کے درمیان پسِ پردہ معاملات طے پانے کی اطلاعات ہیں۔ باخبر ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سامعہ حجاب نے راضی نامے کے بدلے کم از کم ڈیڑھ کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ مبینہ طور پر 75 لاکھ روپے کی رقم وصول بھی کرلی گئی ہے۔

ادھر عدالت میں کیس کی مزید سماعت جاری ہے جبکہ مدعیہ کی خاموشی اور میڈیا کے سوالات سے گریز نے معاملے کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More