ہماری ویب | Sep 15, 2025
کراچی کی بیوہ خاتون اہل خانہ کی کفالت کے لیے ضعیفی کے باوجود اپنے ناتواں بازوؤں میں اوزار پکڑے رزق حلال کما کر مثال بن گئیں۔
لک پتی چوک پر 40 سال سے صبح سویرے اپنا ٹھیہ کھول دن بھر محنت کرنے والی خاتون جمیلہ کو اہل علاقہ فخر سے "شیرنی" کے نام سے جانتا ہے۔ خاتون جمیلہ موٹر سائیکلوں کا آئل تبدیل کرنے کے علاوہ اپنے اوزاروں سے چھوٹے موٹے کام بھی کرلیتی ہے۔ محنت کش خاتون کا کہنا ہے کہ شوہر اور بیٹے کے انتقال کے بعد کٹھن حالات اور بھوک سے بلکتے پوتوں اور پوتیوں نے اسے سب کچھ سکھادیا، گھر کی ذمہ داری ناتواں کندھوں پر آنے کے بعد اس نے کشکول اٹھانے کی بجائے رزق حلال کے لیے محنت مشقت کو ترجیح دی، خاتون نے بتایا کہ اس نے اخبار بھی بیچے۔ مدینہ دیکھنے کی خواہش کے علاوہ خاتون کے اور کیا خواب ہیں؟ اس بارے میں ویڈیو دیکھیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More